گورنمنٹ انٹر کالج میرپورہ ضلع نیلم آزاد کشمیر کے پرنسپل ،انتظامیہ اور فرہاد احمد فگارؔ مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے گورنمنٹ کالج ،میرپورہ کا مجلہ ’’بساط‘‘دوسری مرتبہ شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ بلاشبہ کسی کالج کا مجلہ اس ادارے کی علمی ، ادبی اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا عکاس ہونے کے علاوہ اساتذہ اور کالج کے طلبہ کی یادوں کا خزانہ ثابت ہوا کرتاہے۔
مجلے میں جس خوب صورتی سے طلبہ اور شعرا ئے عصر کے کلام اور نثر کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے۔ یقینا یہ آزاد کشمیر کی علمی و ادبی نیز تحقیقی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
جاوید الحسن جاوید
سیکرٹری پبلک سروس کمیشن
آزاد کشمیر
۴دسمبر۲۰۲۱ء