اے آدمی تجھ کو تکلیف اٹھانی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں سہہ سہہ کر۔ پھر اس سے ملنا۔۔۔ سو جس کو ملا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں تو اس سے حساب لیں گے آسان حساب اور پھر آئے گا اپنے لوگوں کے پاس خوش ہو کر اور جس کو ملا اعمال نامہ پیٹھ کے پیچھے سے سو وہ پکارے گا موت موت اور پڑے گا آگ میں۔ وہ رہا تھا اپنے گھر میں بے غم، اس نے خیال کیا تھا کہ لوٹ کر نہ جائے گا۔ کیوں نہیں، اس کا رب اس کو دیکھتا تھا۔۔۔۔
(القرآن، سورۂ انشقاق)
بعد ورق گردانی کے ایک قاری نے یوں استفسار کیا:
’’اے قلم کارِ ذی ہوش! تو کیا بیان کرتا چاہتا ہے؟ تیرا مقصد کیا ہے؟‘‘
قاری کے اس سوال پر قلم کار نے نظریں اٹھائیں اور کہا:
’’میں اس عالمِ آب و گِل میں ابنِ آدم کے افعال و اعمال کو دیکھ کر جو کچھ محسوس کرتا ہوں، قلم بند کر دیتا ہوں۔ اور میں چاہتا ہوں کہ میرا قاری بھی اس درد اور احساس کے دریا سے گزرے کہ جس سے میں گزر رہا ہوں‘‘
ا۔ ک۔
انتساب
ڈاکٹر اسلم حنیف
اور
ڈاکٹر جلال انجم
کے نام