٭ایک دفعہ خلیفہ ہارون الرشید نے لو گوں سے کہا اگر نیک بننا چاہتے ہو تو بچوں جیسی عادات اپنا لو ۔ لو گوں نے وضاحت چاہی تو خلیفہ نے کہا کہ بچوں میں سات عادتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ بڑوں میں ہو ں تو وہ صحیح معنوں میں مو من کہلائیں گے ۔ وہ سات عادتیں یہ ہیں ۔
1۔بچے رزق کے غم نہیں کر تے ۔
2۔بچے مل جل کر کھا تے ہیں ۔
3۔لڑ تے ہیں تو دل میں کینہ نہیں رکھتے ۔
4۔لڑائی کے بعد صُلح کر لیتے ہیں ۔
5۔اپنے بڑوں سے ڈرتے ہیں ۔
6۔ ذرا سی دھمکی سے رو نے لگتے ہیں۔
7۔ دشمنی کا لباس نہیں پہنتے ۔