٭کیا آپ چاہتے ہیں کہ عالم فا ضل بن جائیں ؟
…اللہ سے ڈرتے رہیں عالم فاضل بن جائیں گے ۔
٭ کیا آپ دولت مند بننا چاہتے ہیں ۔؟
… قناعت اختیار کر یں دو لت مند بن جائیں گے ۔
٭کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہر دل عزیز بن جائیں ؟
…خدمت خلق کیجئے ہر دل عزیز بن جائیں گے ۔
٭کیا آپ چاہتے ہیں کہ عادل اور منصف بن جائیں ؟
…دو سروں کے لیے وُہی پسند کریں جو اپنے پسند کر تے ہیں ۔
٭کیا آپ چاہتے ہیںآپ کا ایمان مکمل ہو جائے؟
…تو اپنے اخلاق درست کر لیں ۔ ٔٔٔ
٭ کیا آپ اطاعت گزار بننا چاہتے ہیں ؟
… تو فرائض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں ۔
٭ کیا آپ چاہتے ہیںکہ آخرت میں نور اور آپ ساتھ رہیں ؟
…تو کسی پر ظلم نہ کریں ۔
٭ کیا آپ چاہتے ہیںکہ آپ پر اللہ تعالی کارحم رہے ؟
… تو حُسن ِ سلو ک کے ذریعے مخلو ق پر رحم کریں ۔
٭کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے رزق میں بر کت ہو ؟
… تو ہمیشہ با وضو رہیں اور خیالات پا ک صاف رکھیں ۔
٭کیا آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی کا غضب نازل نہ ہو؟
…تو بے جا غصہ نہ کریں ۔
٭خوابوں کے اندر زندہ رہو صرف اپنے خوابوں کو زندہ رکھو ۔
٭ عقل مندوہ ہے جو فضول بات پر دھیان نہ دے اور خدا کی طرف ہمیشہ متوجہ رہے۔
٭ اگر کسی سے انتقام لینا ہو تو اُسے معاف کر دو ۔
٭ خدا سے ڈرتے رہو کیوں کہ خوف ِ خدا سے دل نرم ہو جا تے ہیں ۔
٭ اچھا دوست خدا کا دیا ہوا بہترین تحفہ ہے ۔
٭دوست وہ ہے جومصیبت کے وقت کام آئے ۔
٭ دوستی وہ جذبہ ہے جس کی پاکیزگی پر پوری دُنیا کو قربان کیا جاسکتا ہے ۔
٭ اُس شخص کے ساتھ دوستی کرو جو نیکی کر کے بھول جائے ۔
٭ رحم کر نے والوں اور ترس کھانے والوں پر بڑی رحمت والا خدا رحم کر ے گا۔
( رسول اللہ ﷺ )
٭لوگ یتیم اس کو کہتے ہیں جس کا باپ زندہ نہ ہو ، لیکن میں یتیم اس کو کہتا ہوں جس نے علم حاصل نہ کیا ہو۔ ( حضرت علیؓ)
٭