جرمنی میں بغیر ڈرا ئیور چلنے والی چار کا کام یاب تجر بہ کیا گیا ۔ جرمنی کے دار الحکومت بر لن کی ایک سڑک پر کار کی آزمائشی ڈرائیونگ بغیر ڈرائیور کے کیمروں اور کمپیوٹر کی مدد سے کی گئی ۔ کار کے گیئر ، اسپیڈ اور بریک یہ سب کام کمپیو ٹر کے ذریعے ہو تے ہیں ۔ ٹر یفک اور سڑک پر مو جود دوسری رکاوٹیں اور سگنل کیمروں ،اسکینرز اور ریڈار کی مدد سے دیکھی اور کنٹرول کی جاتی ہیں ۔ پچھلے چار سال سے کار کی آزمائشی ڈرائیونگ کم مصروف سڑکوں اور خالی ایئر پور ٹ پر کی جارہی تھی ۔ اس کار کو چلانے میں چلانے میں ڈرائیور کی کوئی ضرورت نہیں ، مگر پھر بھی کسی ناگہانی صورت ِ حال سے نمٹنے کے لیے ڈرا ئیونگ سیٹ پر ڈرائیور کو رکھا جاتا ہے۔ کار کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کر نے کے لیے بنایا گیا ہے۔
٭