٭شیخ سعدی ؒ نے علم کے حصول میں بے شمار سفر کیے ۔ ایک دفعہ آپ کو فہ کے بازار سے گز ر رہے تھے کہ آپ کے جوتے ٹو ٹ گئے ۔ پتھر اور کانٹوں نے پائوں زخمی کر دئیے تو اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکوہ کیا کہ یا اللہ !میں علم کی راہ میں نکلا ہوں اور میرے پائوں میں جو تا بھی نہیں ۔ یہ کہہ کر وہ ابھی چند قدم ہی چلے تھے کہ ایک آدمی کو دیکھا جس کے دونوں پائوں کٹے ہو ئے ہیں یہ منظر دیکھ کر شیخ سعدی ؒ مسجد میں گئے اور رو رو کر دُعا مانگی کہ یا اللہ مجھے معاف فر ما دے میرے پاس جو تے نہیں تو کیا ہو ا میرے دو نوں پائوں تو سلامت ہیں ۔ ٭