یوں تو ہر دن کی اپنی الگ الگ اہمیت ہے ۔لیکن بعض دن کسی خاص اہمیت کے حامل ہو تے ہیں ۔ جمعتہ المبارک ایک مقدس دن ہے ۔ اسی طرح بہت سے دن اور تاریخیں کسی ایک ملک یا تمام ممالک کے لئے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں ۔
مو جودہ سائنسی اور ترقی پذیر دور میں انسان کی زندگی اس قدر مصروف ہو چکی ہے کہ اسے یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ آج کون سا دن ہے یا آج کو نسی تاریخ ہے ۔ اگر دنیا کے تمام باشندے تمام دنوں یا تاریخوں کو ایک جیسا خیال کر کے اپنی ہی دھن میں مگن ہو جائیں تو ہم سب کی زندگی بہت مشکل ہو جائے ۔ اسی لئے اقوام ِ متحدہ اور دیگر تنظیمیں اور ادارے ہر سال مخصوص تاریخوں کی اہمیت کو اُجاگر کر تے ہیں تاکہ دنیا کے باسی اسی خاص دن یا تاریخ یا پس ِ منظر کو ذہن میں رکھ کر دنیا کی صو رتحال کا جائزہ لے سکیں تاکہ یہ خو بصورتی کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے رہنے کے قابل رہے ۔
ذیل کی سطروں میں مختلف تاریخوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جار ہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ ایام ہمیں کس بات ، سوچ ، فکر اور عمل کا احساس دلاتے ہیں ۔
٭31......جنوری :
یہ دن دنیا بھر میں جذام کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ لو گوں کی توجہ جذام کے موذی مر ض کی طرف مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ ان میں یہ احساس بیدار کر نا کہ جذام کی بیماری کے علاج کے سلسلے میں لو گوں میں شعور پیدا کر نے کی کس حد تک ضرورت ہے ۔ اسی ضرورت کے پتیش نظر 1952ء میں جذام کا علامی دن منانے کی ابتدا ء ہوئی۔
٭22......فروری :
سکائوٹوں یا سکائوٹ تحریک کا عالمی دن اس تاریخ کو منایا جاتا ہے ۔ سکائوٹ تحریک کا آغاز یوں تو لارڈ بیڈن پائول آف گلول نے 1908ء میں انگلستان کے ’’ برائون سی ‘‘ نامی جزیرے میں لڑکوں کے گروپ کا پہلا بوائے سکائوٹ کیمپ قائم کر کے کیا تھا ۔ ایسے بھی 22فروری لارڈ بیڈن پائول کی وجہ سے منایا جاتا ہے ۔
٭8......مارچ :
سماجی ، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خواتین کے حقوق پر توجہ مر کوز کر نے کے لیے ہر سال اس تاریخ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
٭12......مارچ :
اس تاریخ کو دولت مشترکہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
٭17.....مارچ :
2مارچ 1948ء کو جنیوا میں بحری اُمور سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفر نس میں 35ملکوں نے بین الحکومتی مشاورت تنظیم کا کنونشن مر تب کیا اور 21ملکوں کی توثیق کے بعد 17مارچ 1958ء سے اس پر عملدر آمد شروع کیا گیا اسی وجہ سے یہ تاریخ بحری اُمور یا جہاز رانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
٭20......مارچ :
اس تاریخ کو دنیابھر میں معذوروں کا علامی دن منایا جاتا ہے ۔
٭21......مارچـ:
1960ء میںجنوبی افریقہ کے قصبے شارپ ویل میں پو لیس کے ہاتھو ں برائن افریقہ مظاہرین کا جو قتل عام ہوا تھا اس کی یاد تازہ کر نے کے لئے جنرل اسمبلی کی 1966ء کی ایک قرارداد کے تحت 21مارچ کو نسلی امتیاز کا عالمی دن منایا جاتا ہے
٭23.......مارچ :
1950ء میں اسی تاریخ کو مو سمیات کے عالمی کنو نشن معر ضِ وجود میں آیا اور پھر مو سمیات کے عالمی ادارے کا قیام عمل میں آیا ۔ اسی لئے 23مارچ مو سمیات کے عالمی دن کے طور پر تمام دنیا میں منایا جاتا ہے ۔
٭7......اپریل :
1948ء میں یہی وہ دن تھا جس روز عالمی ادارہ صحت کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ ہر سال صحت کے کسی مو ضوع کے تحت تمام دنیا کے لوگ اس دن کو مختلف طریقے سے مناتے ہیں ۔
٭......یکم مئی :
یہ دن مزدوروں کے حقوق طلب کر نے کا دن ہے جو بین الاقوامی حیثیت سے منایا جاتا ہے ۔ مئی 1886ء میں امریکہ کے شہر شکاگو میں مزدورو ں نے آجروں کے ظالمانہ اور انسانیت سوز طر ز ِ عمل کے خلاف اجتماعی طور پر جدو جہد میں اپنا خون شامل کیا تھا ۔
٭17......مئی :
اس دن کو ٹیلی مو ا صلات کا علامی دن اس لئے قرار دیا ہے کہ 1868ء اسی روز پہلا عالمی ٹیلی گرافک کنو نشن پیر س میں منعقد ہوا ۔ جس میں بیس ملکوں نے شرکت کی اور ٹیلی مو اصلات کے بنیادی اُصول اور ضابطے طے کئے گئے ۔
٭5......جون :
یہ دن انسانی ماحول کے تحفظ ،فضائی آلودگی اور زمین کو لاحق خطرات سے متعلق مسائل کا حل تلاش کر نے کے لئے 1972ء کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ہو نے والی اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس برائے انسانی ماحول کے یوم افتتاح کی سالگرہ ہے اور ععالمی یوم ماحول کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
٭16....جون :
یہجنوبی افرقیہ کے عوام کی جدو جہد سے یکجہتی کا عالمی دن ہے ۔ 1976ء میں سو یٹو اور دیگر علاقوں میں جد و جہد آزادی کے آغاز کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ جس میں جنوبی افریقہ کی جنونی حکو مت کی طرف سے طالب علموں کے قتل عام اور نسلی امتیاز کے خلاف پُر امن مظاہروں کی بنا ء پر شروع ہو ئی تھی ۔
٭.....19اگست:
یہدن جنوبی افریقہ کی خواتین کی جدو جہد کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن ہے ۔ یہ دن جنرل اسمبلی کی اس قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس میں جنوبی افریقہ کی لاکھوں خواتین اور بچوں سے غیر انسانی سلوک پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔
٭26....اگست :
یہ دن اقوا م ِ متحدہ کی 1973ء کی ایک تحریک کی بنیاد پر تمام ممبر ممالک مناتے ہیں ۔ یہ دن 1966ء میں نمیبیا کی آزادی کی تحریک کی جنوبی افریقہ کی غیر قانونی حکو مت کے خلاف مدافعت کی شروعات کی یاد دلاتا ہے ۔
٭......یکم ستمبر :
اس دن غیر جانبدار تحریک کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
٭8......ستمبر:
ہر سال یہ دن دنیا بھر میں خواندگی کے بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ ایک قرار داد کے ذریعے 1966ء میں اقوام ِ متحدہ کے ادارے یو نیسکو نے منظور کیا تھا ۔ اس کا مقصد دنیا کی توجہ جہالت اور ناخواندگی کے خاتمے کی جانب مبذول کرا نا ہے ۔
٭......امن کا عالمی دن :
نو مبر 1981ء میں جنرل اسمبلی کی ایک قرار داد کی رو سے ہر سال ستمبر کا تیسرا منگل امن کے عالمی دن کے طور پر منا یا جاتا ہے ۔ اس کے ذریعے حکو متوں اور قوموں کے در میان امن کے تصورات کو مضبوط بنانے پر توجہ مر کوز کی جاتی ہے ۔
٭......بچوں کاعالمی دن :
یہ دن منانے کی تجویز سب سے پہلے ایک غیر سرکاری تنظیم ’’بچوں کی بہبود کے لئے بین الاقوامی یو نین ‘‘نے 1952ء میںپیش کی اور سب سے پہلے یہ دن اسی تنظیم کے زیر اہتمام اکتو بر 1953ء میں اس دنیا کے 40ممالک میں منایا گیا ۔ 1954ء میں اس دن کو منانے کے لئے اقوام ِ متحدہ نے ایک قرار داد پاس کر دی جس کی روس سے اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کو بہبود کے لئے بڑوں کو یاد دہانی کرانا ہے تاکہ وہ خود کو بچوں کے حقوق کا تحفظ کر نے اور ان کی خو شی اور فلاح و بہبو د کی خاطر کام کر نے کے لئے وقف کر دیں یہ دن ہر سال اکتو بر کے پہلے پیر کو منایا جاتا ہے ۔
٭9......اکتو بر :
1874ء میں اس دن سو ئیڑز لینڈ کے شہر ’’برن‘‘ کے مقام پر ڈاک عالمی سے متعلق کانفرنس ہوئی ۔ جس میں ’’جنرل پوسٹ یونین ‘‘ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی ۔ اس معاہدے کو 22ملکوں نے منظور کیا اور یکم جو لائی 1875ء سے نافذ العمل ہو ا۔ یو نین یکم جولائی 1948ء سے اقوام ِ متحدہ کی خصوصی ایجنسی نبی ْ اس کا مقصد تمام ممالک میں ڈاک کی تر سیل ، ترقی اور ڈاک کے نظام کی بہتری ہے ۔
٭15......اکتو بر :
دنیا بھر میں نابینائوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ یہ دن جس کو سفید چھڑی کا دن بھی کہا جاتا ہے ۔ نابینائوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کے تحت ہر سال منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو بصارت سے محروم لو گوں کے مسائل اور مشکلات کا حل اور اس کا احساس دلانا ہے تاکہ ان لو گوں کی تعلیم وتر بیت و روزگار اور ان کے تحفظ کا مناسب انتظام کیا جا سکے ۔
٭16......اکتو بر :
عالمی خو راک کے مسئلے سے تعلق عوام میں بیداری پیدا کر نے اور بھو ک ، ناقص غذا اور غربت کے خلاف جد وجہد میں اتحاد کو مستحکم کر نے کے لئے اقوام ِ متڈھہ کے ممبر ممالک اس تاریخ کو عالمی خو راک مناتے ہیں ۔ 16اکتو بر 1945ء کو کینیڈا میں اکو ئیبک کے مقام پر ادارہ خوراک ، زراعت کے قیام کی کی سالگرہ منانے کے لئے ادارہ کی کانفرنس کی جانب سے 28نو مبر 1989ء کو اس دن کے منائے جانے کی قرارداد منظور ہوئی ۔
٭24......اکتو بر :
1945ء میں اقوام ِ متحدہ کے منشور کے نافذ العمل ہو نے کی سالگرہ کی یاد تازہ کر نے کے لئے تمام ممبر ممالک ہر سال یہ دن ’’یوم ِ اقوام ِ متحدہ ‘‘ کے طور پر منا تے ہیں ۔
جنرل اسمبلی کے 1972ء کے ایک فیصلے میں اس دن یعنی 24اکتوبر کو عالمی یو م ِ مواصلات بھی مناتا جا تا ہے ۔ جس کا مقصد ان تر قیاتی مسائل پر عالمی توجہ مبذول کرا نا ہے ۔ جن سے ترقی پذیر ممالک کو سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور پھر ان مسائل کے حل کے لئے عالمی تعاون کو مستحکم کر نے کی ضرورت کا احساس دلانا ہے۔
٭27......اکتو بر :
اس دن دنیا بھر میں بچت کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
٭......نو مبر کا پہلا ہفتہ :
1920ء میںجب انٹر نیشنل کو اپر یٹو الائنس کی انتظامی کمیٹی نے جس قومی اور بین الاقوامی تصادموں اورتنازعوں کے باعظ سابق جنگ آر ما ملکوں کی تحاریک امدادِ باہمی کو پہنچنے والے نقصان پر انتہائی تشویش تھی ۔ 1922ء میںمیلان ( اٹلی ) میںاپنے ایک اجلاس میں کو آپر یٹو زڈے کی تجویز کو باقاعدہ منظوری دی اور فیصلہ کیا کہ یہ دن ہر سال نو مبر کے پہلے ہفتے کے روز منایا جائے گا ۔ اس طر ح پہلا یوم ِ امداد ِ باہمی 7جولائی 1923ء کو منایا گیا ۔
٭29......نو مبر:
فلسطینی عوام کے ساتھ اتحادیکجہتی کا عالمی دن جنرل اسمبلی کا 2امبلی 1977ء ایک قرار داد کے تمام ممبر ممالک اس تاریخ کو مناتے ہیں ۔
٭10.....دسمبر :
حقوق انسانی کے لئے عالمی منشور کے منظوری کی سالگرہ کی یاد تازہ کر نے کے لئے ہر سال اس روز دنیا بھر میں ’’یوم ِ انسانی حقوق‘‘ منایاجاتا ہے ۔ جنرل اسمبلی کی جانب سے اس منشور کی منظوری 10دسمبر 1948ء کو دی گئی ۔
٭