تلاش تو انہیں کیا جاتا ہے جو گم ہو جاتے ہیں جو اپنی مرضی سے چلا جائے اُس کا انتظار بھی مت کرو … جو آگ ہم اپنے جلنے کے لئے خود سلگاتے ہیں اُس میں دوسرا کوئی نہیں جلتا اور جو ہم دوسروں کو جلانے کے لئے جلاتے ہیں اُس میں پہلے ہمیں خود جلنا پڑتا ہے … انسانیت کا یہی کلیہ حیات ہے ہمارے کئے ہوئے غلط فیصلے ہمیں انجام کی خبر دیتے ہیں … اندر اور باہر یکساں نظر رکھو ورنہ گھر اجڑ جائے گا اور بدنام ہو جاؤ گے اپنی مرضی کے انجام کو خدا کی مرضی مت کہو اور انشاء اللہ کہتے ہوئے ہزار بار سوچو تمہاری کارگزاری تمہاری شمار ہو گی اور دوسرے کے فعل کا جواب دہ دوسرا ہو گا اپنے روز و شب پہ نظر رکھو اور اِس سے زیادہ اولاد پر نظر رکھو تا کہ زندگی بھر کے دکھوں سے محفوظ رہ سکو اور قبر والے دُکھ سے نجات مل جائے گی۔ خود کو تلاش کرو خود کو کھونے سے پہلے خود کو پاؤ تو راز حقیقت معلوم ہو گا۔
عزت نفس کے معاملہ میں غلط، نرم اور کمزور فیصلے مت کرو ساری زندگی پچھتاؤ گے۔ جو راہ میں گم ہو جائے وہ منزل سے دور رہ جاتا ہے وہ ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے جو اپنے خلاف خود فیصلہ دیتا ہے جو جذبات کی رو میں بہہ جاتا ہے اور جذبہ، اعتماد اور اعتبار کا قتل عمد کرتا ہے … اپنی زندگی کا فیصلہ کرتے وقت اپنے مستقبل سے تنہائی اور اکیلا پن میں خاموش انجام کو ذہن میں رکھتے ہوئے کرو آپ کی تاریک سوچوں میں کوئی نور کی روشنی ظاہر ہو گی وہ آپ کو راہ راست کا پتہ دے گی …!
انسان جب اندر سے گم راہ ہوتا ہے تو باہر سے غلط راستوں پر چلتا ہے کوئی دوسرا اُسے سمجھانے کی کوشش بھی کرے تو وہ اُسے فضول سمجھتا ہے انسان جب بد دل ہو جائے تو برائی اور بدی اُس پر قبضہ جما لیتی ہے۔
٭٭٭