ار ے ہاں
اس نے اپنی تلاش میں گھر بار تیاگ دیا اور چار کھونٹ گھومتا پھرا،اور تلاش کرتے کرتے بھول گیا کہ وہ کیا تلاش کئے جا رہا ہے۔مگر ایک دن اچانک اپنے آپ کو پھر اپنے گھر کی چوکھٹ پر پا کر مسرت سے اس کی گھگی بندھ گئی ،کہ وہ گھر ہی تو بھولے ہوئے تھا،اور یہیں لوٹ کر عین مین وہیں پہنچ گیا ہے جس مقام کو ڈھونڈنے یہیں سے نکل کھڑا ہوا تھا۔
گمشدہ
اُس کی ابھی آنکھ بھی نہ کھلی تھی کہ اُس نے ایک دم چیخ مار کر اپنی بیوی کو بلایا۔وہ بیچاری سراسیمگی میں دوڑی دوڑی آئی۔’’کیا ہوا؟‘‘
’’اب کیا ہو گا؟‘‘اس کا پاگل پتی اُسے پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھنے لگا۔۔۔’’اپنا آپ تو میں اپنے خواب میں ہی چھوڑ آیا ہوں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔