اردو زبان میں مرتب کیا گیا محترم حیدر قریشی کی زیر ارادت ادبی ایڈیشن روزنامہ’’عکاس کولکاتہ ۲۶ مارچ ۲۰۲۳ء‘‘ اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
جب سے میری بیٹی شاعری کرنے لگی ہے
خوفزدہ سی رہنے لگی ہوں
اپنے رب سے دعا کرنے لگی ہوں
کہ اے میرے رب
اسے ان تمام تِشنہ آرزوؤں،
دکھوں اور ناکامیوں سے بچائے رکھنا
جو وجہِ شاعری بنتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔