رنگوں کی بستی میں
مجھ کو ہر طرف سے جعلی چیزیں گھیر لیتی تھیں
آنکھیں، مسکراہٹیں اور لوگ
بجز اداسی کے کچھ بھی اصلی نہیں تھا
سو میں نے اسے اپنا لیا
لیکن اس نے تو سانس لینا ہی
دشوار کر دیا
یہی سب سے آسان طریقہ تھا
کسی روح کا گلا گھونٹنے کے لیے
ایک نہایت ملعون روح، میری روح کی مانند
مصری شاعرہ: عبیر الفقی
عربی سے ترجمہ: ہانی السعید