میں محفل میں سب سے الگ
بیٹھنا چاہتا ہوں
کہ تم میرے سارے بدن میں ہمکتی ہو
اس لطف کی لہر سے میں کہیں اور
کیسے توجہ کروں
بس اسی لطف میں سمٹا
اپنے بدن میں تمہارے بدن کی ترنگوں سے لپٹا
میں تم سے ملن میں مگن جھومتا ہوں
میں محفل میں سب سے الگ بیٹھتا ہوں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔