فرہاد احمد فگار میرے عزیز دوستوں میں سے ہیں۔ گزشتہ چند برسوںمیں جن لوگوں نے اردو زبان و ادب میں مجھے حد درجہ متاثر کیا ان میں فرہاد کا نام سرِ فہرست ہے۔ احمد عطااللہ کی شاعری پر جس احسن طریقے سے فرہاد نے لکھا یہ کسی اور کے بس کا روگ نہیں تھا۔ اس مقالے میں فرہاد نے آزاد کشمیر کی روایتِ غزل کا نہایت مختصر اور جامع جائزہ بھی لے ڈالا۔ فرہاد چوں کہ ہر لفظ اور ہر شعر کی کئی ذرائع سے تصدیق کرنے کا عادی ہے اور ہر لفظ کی سند ڈھونڈنا اس کا مشغلہ ہے، اس لیے آزاد کشمیر میں غزل کی روایت کے حوالے سے جو کچھ اس کے مقالے میں آ گیا وہ بھی مستند ہو گیا ۔ مجھے یہ مقالہ اس وقت بھی بار بار دیکھنے کا موقع ملتا رہا جب یہ لکھا جا رہا تھا اور تب سے میری خواہش تھی کہ یہ شائع ہو اور ایک مستند حوالہ بن جائے اور اب ایسا ہو رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس مقالے کی اشاعت علمی اور ادبی دنیا کے لیے ایک نیک شگون ثابت ہو گی۔
ڈاکٹر ماجد محمودماجدؔ
پلندری ،آزاد کشمیر
۲۷/ستمبر/۲۰۱۹ء