٭ آرکیٹاس(Archyats)پیدائش 428قبل مسیح، وفات 347قبل مسیح، قدیم یونانی فلسفی، ریاضی دان، ماہر فلکیات، افلاطون کا اچھا دوست
٭ آئیور آرمسٹرونگ رچرڈس(Ivor Armstrong Richards) آئی اے رچرڈس کے نام سے مشہور، 26فروری 1893، وفات7ستمبر1979، انگریزی ادب کے ناقد، ماہر تعلیم، بارورڈ یونیورسٹی میں انگریزی کے پروفیسر تھے۔ ادبی تنقید کے اصول پر ان کی کتاب بہت مشہور ہے۔
٭ ارسطو(Aristotle)، پیدائش 384قبل مسیح، وفات 7مارچ 322قبل مسیح، یونان کا ممتاز فلسفی، سائنسداں، مفکر، ماہر منطق، سقراط کا شاگرد اور سکندر اعظم کا استاد
٭ ارشلاکروبر لی گوین(Ursula Kroeber Le Guin) پیدائش 21اکتوبر 1921 امریکی خا تون ناول نگار، افسانہ نویس، ادب اطفال خصوصاً ً فنتاسی اور سائنس فکشن سے دلچسپی
٭ اسٹیفن ایڈون کنگ(Stephan Edwin King) پیدائش 21ستمبر1947، امریکی فکشن رائٹر، افسانہ نویس، کالم نگار، اداکار، ٹی وی پرڈیوسر، ہدایتکار، گلوکار، موسیقار
٭ افلاطون(Plato)اصل نام ارسٹوکلیز(Aristocles)، پیدائش 429اور 423قبل مسیح(بقول اکثر)، یونانی فلسفی، فلسفیانہ مکالمات کا خالق، سقراط کا شاگرد
٭ البرٹ آئنسٹائن(Albert Einstein)، پیدائش 14مارچ1879(جرمنی)، وفات18اپریل1955 (امریکہ)، بیسویں صدی کا بڑا طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ، کئی ملکوں کی شہریت حاصل تھی۔
٭ انتن پاؤلاچ چیخوف(Anton Pavlovich Chekhove) پیدائش 29جنوری 1860، وفات 15جولائی 1904، مشہور روسی ڈرامہ نگار، افسانہ نویس، مصنف، ڈاکٹر
٭ ایڈگر ایلن پو(Edgar Allan Poe) پیدائش19جنوری 1809، وفات 7اکتوبر1849، امریکی ادیب، مدیر، ادبی ناقد، شاعر، افسانہ نگار
٭ ایڈورڈ مورگن فاسٹر(Edward Morgan Forster) ای ایم فاسٹر کے نام سے مشہور، پیدائش یکم جنوری1879، وفات 7جون 1970، انگریزی ناول نگار، افسانہ نویس، ناقد
٭ ایمانویل کانٹ(Immanuel Kant) پیدائش 22اپریل 1724، وفات 12فروری 1804، جرمن فلسفی، یوروپ کا مشہور ترین مفکر
٭ اے جے گریماس(Algirdas Julien Greimas) پیدائش 9مارچ 1917، وفات27 فروری 1992، فرانسیسی ادیب، شرحیاتی ادبی تنقید
٭ باربرا ہرنسٹائن اسمتھ(Barbara Hernstein Smith) پیدائش 1932، امریکی ادبی ناقد، نظریہ ساز، تقابلی ادب کی پروفیسر
٭ برنارڈ برگونزی(Bernard Bergonzi) پیدائش 1929، برطانوی ادبی اسکالر، ناقد، شاعر، ماہر ٹی ایس ایلیٹ
٭ بونارو ولکنسن اوورسٹریٹ(Bonaro Wilkinson Overstreet)پیدائش 1894، وفات1985، مصنفہ، شاعرہ، نفسیات کی ماہر، فلسفی، سماجی مطالعات، تعلیم بالغان کے لیے مشہور
٭ تھامس پاویل(Thomas Pavel)پیدائش 4اپریل1947، بوخاریسٹ، رومانیہ کا ادبی نظریہ ساز، ناول نگار، ناقد
٭ تھامس کنگ(Thomas King)پیدائش 24اپریل 1943، امریکی کینیڈیائی افسانہ نگار، ناول نگار، اسکرین پلے رائٹر، فوٹوگرافر
٭ تھیوفراسٹس(Theophrastus)پیدائش371قبل مسیح، وفات287قبل مسیح، قدیم یونانی فلسفی، حیاتیات، فزکس وغیرہ سے خصوصی دلچسپی
٭ جورج فلیہم فریدرچ ہیگل، (Georg Wilhelm Friedrich Hegel) ہیگل کے نام سے مشہور، پیدائش 27اگست 1770، وفات 14نومبر1831، جرمن فلسفی، تخمیر دان، فلسفۂ سیاسیات، منطق اور جمالیات میں دلچسپی
٭ جوناتھن کلر(Jonathan Culler) پیدائش 1944، انگریزی کے پروفیسر، ادیب، مصنف، ادبی تھیوری، تنقید سے دلچسپی
٭ جیرالڈ جوزف پرنس(Gerald Joseph Prince)پیدائش 7نومبر 1947 مصر، بیانیاتی ڈسکورس کے سرفہرست اسکالر، موجودہ فرانسیسی ادب کے سر کردہ ناقد
٭ چارلس ای مے (Chales E May)، پیدائش 1941، ادبی اسکالر، افسانے کے مطالعات میں اہم نام
٭ رولاں بارت(Roland Barthes) پیدائش 12نومبر1915، وفات 26مارچ1980، فرانسیسی ادبی نظریہ ساز، فلسفی، ماہر لسانیات، ناقد، شرحیات کے ماہر
٭ زویتان ٹاڈاروف(Tzevtan Todorov) پیدائش یکم مارچ1939، بلغاریائی فلسفی، ناقد، نثر کی شعریات سے دلچسپی
٭ ژرار ژنیت(Gérard Genette) پیدائش 1930، ادیب، استاد، فرانسیسی ادب کے پروفیسر، فرانسیسی ادبی نظریہ ساز، بیانیہ ڈسکورس خاص موضوع، علم بیانیات کو توسیع دینے والوں میں شمار
٭ سر آئزک نیوٹن(Sir Isaac Newton) پیدائش 25دسمبر1642، وفات 20مارچ1726، انگریز طبیعیات دان اور ریاضی دان، ماہر فلکیات، فلسفی، کیمیا دان، دنیا کے عظیم سائنسدان
٭ سقراط(Socrates)، پیدائش 470 قبل مسیح، وفات 399 قبل مسیح، دنیائے فلسفہ کا سب سے عظیم یونانی معلم، مغربی فلسفہ کا بنیاد گزار، علمیات سے خصوصی دلچسپی
٭ شرووڈ اینڈرسن(Sherwood Anderson)، پیدائش 13ستمبر1876، وفات8 مارچ1941، امریکی ناول نگار، افسانہ نویس، کاپی رائٹر
٭ فریدرچ ویلہم نطشے (Friedrich Wilhelm Nietzsche)، پیدائش15اکتوبر1844، وفات 25اگست1900، جرمن فلسفی، شاعر، جمالیات، اخلاقیات، مابعد الطبیعیات، نفسیات وغیرہ کے شعبے سے دلچسپی
٭ فرانز کافکا(Franz Kafka)پیدائش 3جولائی1883، وفات3 جون 1924، جرمن ادیب، ناول نگار، افسانہ نویس
٭ گابریل گارسیا مرکیوز(Gabriel García Márquez)پیدائش 6 مارچ1927، وفات 17اپریل 2014، کولمبیائی ناول نگار، افسانہ نویس، اسکرین رائٹر، صحافی، بیسویں صدی کا ایک اہم ترین مصنف، نوبل انعام یافتہ ادیب
٭ ماریو برگس لیوسا(Mario Vargas Llosa)پیدائش 28 مارچ 1936، لاطینی امریکہ کے اہم ترین ناول نگار، مضمون نگار، صحافی، سیاستدان، کالج پروفیسر، اپنی نسل کے اہم ترین مصنف، نوبل انعام یافتہ ادیب
٭ میخائل مخائیلوچ باختن(Mikhail Mikhailovich Bakhtin) پیدائش 17نومبر1895، وفات7 مارچ 1975، روسی فلسفی، ادبی ناقد، فلسفۂ لسانیات اور ادبی تھیوری میں دلچسپی
٭ نویل کیرول(Noël Carroll) پیدائش 25دسمبر1947، امریکی فلسفی، موجودہ آرٹ فلسفے کا اہم نام
٭ وکٹر اشکلاوسکی(Viktor Shklovsky) پیدائش 24جنوری1893، وفات 6دسمبر1984، روس اور سوویت کے ادبی تھیوری ساز، ناقد، مصنف
٭ ولیم ایڈورڈج ہینلی اسٹینر(William Edward Hanley Stanner)، پیدائش 25نومبر1905، وفات 8اکتوبر 1981، آسٹریلیائی دانشور، علم انسان شناسی کا ماہر
٭ وئین سی بوتھ(Wayne Clayson Booth) پیدائش 22فروری1921، وفات10اکتوبر 2005، امریکی ادبی ناقد، ادبی تنقید کے شکاگو اسکول سے وابستہ، فکشن کی بدیعیات پر وقیع کام
٭ ہاورڈ نیموروف(Howard Nemorov)پیدائش 29فروری1920، وفات 5جولائی1991، امریکی شاعر، پلٹزر انعام یافتہ(1978)، نیشنل بک ایوارڈ1978
٭ ہنری جیمس(Henery James)پیدائش 15اپریل1843، وفات 28فروری 1916، امریکی برطانوی ادیب، ناول نگار، ناقد
٭٭٭