ابی طالب اٹھے گھرسے نکل کرشہرمیں آئے
تھے جِن کے دستخط اس عہدنامے پروہ بُلوائے
کہا،میرے بھتیجے سے ملی ہے یہ خبر مجھ کو
دکھاؤچل کے وہ تحریر اپنی اِک نظرمجھ کو
میں اُس کو چھوڑدوں گاقول ہے اس کا اگرباطل
وہ حق پرہے توپھراس عہدنامے کااثرباطل
تبختر کی اداسے ہنس پڑابُوجہلِ ِ بدگوہر
اتاراعہدنامہ دیکھ کرسب رہ گئے ششدر
کہوظاہر پرستو!کیایہ امرِ ِ اتفاقی تھا
جوفانی تھاوہ فانی تھا،جوباقی تھاوہی باقی تھا