عمرؓرخصت ہوئے ایمان لاکرشہرکی جانب
چلے بے خوف ہوکربانیانِ ِ قہرکی جانب
وہاں لوگ بیٹھے تھے عمرؓکے منتظرسارے
کسی کے قتل ہونے کی خبرکے منتظر سارے
عمرؓ آکر پکارے اے قریش ،اے فہرکے بیٹو!
سنواے عقل کے اندھو،سنوتقدیر کے بیٹو
یہ بت جھوٹے ہیں بے شک پوجنابے سودہے سب کا
خداواحدہے خالق ہے اور معبودہے سب کا
کوئی جھٹلائے مجھ کویاکرے میرایقین کوئی
محمّدؐہیں رسول اللہؐ اس میں شک نہیں کوئی
نہ ہوگاکچھ بھی حاصل مکرسے حجت سے حیلے سے
فلاحِ ِدین ودُنیاہے محمّدؐکے وسیلے سے
حقیقت کاتمھارے سامنے اظہارکرتاہوں
مَیں توحید ورسالت کا بہ دل اقرارکرتاہوں
کتاب اللہ پرقرآن پرایمان لایاہوں
خدائے واحد ورحمٰن پرایمان لایاہوں
یہ سن کر زلزلہ ساآگیاایوانِِ ِباطل میں
بہت صدمہ ہوادل کی دل کی امیدیں رہ گئیں دل میں
اٹھے سب طیش کھاکرپِِل پڑے اس مرد غازی پر
کیا اُن بھیڑیوں نے اس شیرِ ِحجازی پر
مگروہ میدان وفا غالِب رہاسب پر
خداغالب ہوانامِ خداغالِب رہاسب پر