عمر ؓکی حق پسندی سے بڑھی اسلام کی شوکت
عَلَی الاعلان اب ہونے لگی تبلیغ کی خدمت
قریش اب ہوچکے تھے درحقیقت خُوں کے پیاسے
یہ باطل محوکرناچاہتاتھاحق کودنیاسے
ستم ایجاد تھے لاکھوں ستم ایجادکرتے تھے
کوئی جلّاد کیاکرتا جویہ جلاد کرتے تھے
زمین وآسماں جب دھوپ کی گرمی سے تپتے تھے
غضب کی دل لگی تھی ریت پرمسلم تڑپتے تھے
جُھلس کرسرخ ہوجاتی تھی جب چھاتی چٹانوں کی
ہم آغوشی ہُواکرتی تھی ان سے بے زبانوں کی
نِشان سجدہ توحیدتھاجن کی جبینوں پر
دھرے رہتے تھے پہروں سخت پتھران کے سینوں پر
جوابراہیمؑ کے پوتوں کوپھول اور باغ دیتے تھے
سلاخیں سُرخ کرکے لوگ ان کو داغ دیتے تھے
مثالِ نوح جوانسان کے بیڑے تراتے تھے
انھیں یہ لوگ پہروں آب میں غوطے کھلاتے تھے
غلاموں تک نہ تھا محدودیہ لطف وکرم ان کا
کہ تھا ہر بندہ توحیدپرظلم وستم ان کا
ابوُبکرؓوعُمرؓعثمانؓ علیؓ تک کوستاتے تھے
ابُوذرؓپرزبیرؓوسعدؓپرسَوظلم ڈھاتے تھے
وہ مصعبؓ عبدالرحمنؓ اور جعفرؓبن ابی طالب
وہ سب کے سب بہادرجوکہ تھے یک جان دوقالب
قیامت خیز ایذائیں غضب کے رنج سہتے تھے
تشدّدمنع تھااِس واسطے خاموش رہتے تھے
وطن کی سرزمین پھرنے لگی جب آسماں بن کر
ہَوَادم گھوٹنے کے واسطے پھیلی دُھواں بن کر
حقوقِ زندگی بھی چِھن گئے جب اہلِ وحدت سے
حَبَش کی سمت ہجرت کا ملافرماں نبوّت سے
مُسلمانوں کی اِک تعداد نکلی بے وطن ہوکر
حبش یعنی نجاشی کی حکومت میں بنایاگھر
مگر اس امرکی جب اہلِ مکہ نے خبر پائی
تعاقُب کے لیے فورًاسفارت ایک بھجوائی
مدبّرعَمروابن العاص جوتھے اُن دنوں کافر
سفارت لے کے دربارِنجاشی میں ہُوئے حاضر
نجاشی کے حضورآکرجُھکے ظُلم کے بانی
تحائف اور نذریں پیش کرکے عرض گذرانی
کہ اے شاہِ حبش یہ سلطنت قائم رہے دائم
ہمارے شہرسے بھاگ آئے ہیں کچھ قوم کے مجرم
حبش میں آبسے ہیں ہرطرح آزاد پھرتے ہیں
مبلِّغ اک نئے مذہب کے ہیں دلشادپھرتے ہیں
یہودی اورنصرانی مذاہب سے بھی جلتے
ہیں نیااِک دین قائم کرلیاہے جس پہ چلتے ہیں
پکڑ کراس اس سفارت کے حوالے کیجیے اُن کو
اسی خاطرہم آئے ہیں ہمیں دے دیجیے اُن کو
نجاشی کے مصاحب جو کہ سب کے سب تھے نصرانی
خلافِ اہلِ دیں ہرشخص نے تائیدکی ٹھانی