ابوبکر آئے ان کو بھی یہی پیغام پہنچایا
خدا کے دین کی تلقین کی اسلام پہنچایا
کہا مجھ کو مرے رب نے نبوت دے کے بھیجا ہے
ہدایت دے کے بھیجا ہے شریعت دے کے بھیجا ہے
میں آیا ہوں کہ بندوں کو خداکے در پہ لے جاؤں
نجات دینوہ واخروی کی راہ دکھلاؤ ں
کہا ابوبکر نے سرکار آمنا وصدقنا
مرے مالک میرے مختار آمنا وصدقنا
مرے ماں باپ آل اولاد قربان اس شریعت پر
محمد کے خدا پر اور محمد کی رسالت پر
یہ کہہ کر جھک گئے بوبکر چومے ہاتھ حضرت کے
ہوئے مشغول تبلیغ آپ بھی اب ساتھ حضرت کے
یہ وہ ایمان تھا جس کا خدا نے ذکر فرمایا
یہ وہ انسان تھا جس نے لقب صدیق کا پایا