وہ مقصد جس کی خاطر آپ اس دنیا میں اآئے تھے
وہ قرآں جس کو انسانوں کو خاطر آپ لائے تھے
وہ پیغام محبت وہ نجات اولاد آدم کی
زمین صدق پر رکھنا نئی بنیاد عالم کی
اب اس کا وقت آپہنچا تھا اب وہ کام ہونا تھا
زمیں تیار کرنا ، نخل حق کا بیج بونا تھا
اندھیرا چھا چکا تھا کفر کا دنیائے ہستی پر
زبردستی تسلط پاچکی تھی زیر دستی پر
الستی مے کشوں سے ہوچکا تھا مے کدہ خالی
کہ دنای ہوگئی تھی بادہ غفل کی متوالی
کوئی گوشہ نہ ملتا تھا مظلوم اماں پائیں
کوئی سنتا نہ تھا ان کی یہ بیچارے کہاں جائیں
کوئی شفقت نہ کرتا تھا یتیموں پر غلاموں پر
یہ مرجاتے تھے بھوکے اور بک جاتے تھے داموں پر
ضعیفوں اور بیوائوں کو روٹی بھی نہ ملتی تھی
غضب سے مزد مزدوروں کو کھوٹی بھی نہ ملتی تھی
ستم سے تنگ آکر خودکشی کرلی شریفوں نے
دعا کو دست رعشہ دار اٹھائے تھے ضعیفوں نے