بچاري اُونٹني کا دودھ کم کيا تھا بہت کم تھا
مگر اس مرتبہ منزل پہ آکر جب اسے دوہا
تو اتنا دودھ نکلا جو زيادہ تھا ضرورت سے
لگے منہ ديکھے اک دوسرے کا دوں حيرت سے
کہا شوہر نے اے بي بي يہ اس بچے کي برکت ہے
اسي کا صدقہ ہے ورنہ ہماري کيا لياقت ہے
حليمہ نے کہا واللہ ! ميں بھي ہوں بہت حيراں
نظر آتا ہے مجھ کو ہاشمي لڑکا بہت ذي شاں
مسرت ہوتي ہے جب اس کا چہرہ ديکھتي ہوں ميں
کہ اس پر طُور کے پھولوں کا سہرا ديکھتي ہوں ميں
غرض اس شان سے مائي حليمہ اپنے گھر آئي
متاعِ دُنيوي اور اُخروي آغوش ميں لائي
يہاں پر قحط تھا ہر سو، نہ دانا تھا نہ چارہ تھا
کہ اب مينہ نہ برسا يہاں پر جس کا سہارا تھا
مويشي مررہے لوگ فاقے کررہے تھے سب
بتوں سے اپنے اپنے ديوتا سے ڈر رہے تھے سب
حليمہ کي زميں کا حال سب لوگوں سے بدتر تھا
نکمي تھي زميں اس کا زيادہ حصہ بنجر تھا
وہ لے آئي ليکن گھر ميں اس سامان رحمت کو
مٹايا جس کي ذات پاک نے ہر ايک زحمت کو
حليمہ اور کنبہ بکريوں کے دودھ پر جيتے
پلاتے دودھ مہمانوں کو بھي اور آپ بھي پيتے
قبيلے والے بھي سيراب تھے اس ابر رحمت سے
يتيمي کے سبب انکار تھا جس کي رضاعت سے
سبھي حيران تھے ليکن انہيں اس کي خبر کيا تھي
کہ رحمت کي نظر مفلس حلميہ ہي کي جويا تھي
رہے محروم اس دولت سے دولت ڈوھنڈنے والے
سبھي کچھ پاگئے دامانِ رحمت ڈھونڈنے والے
حليمہ کا گھرانہ خوش تھا اپني خوش نصيبي پر
يہ بچہ ايک دامن تھا يتيمي پر غريبي پر
تھا اک سادہ سے گھر مين دولتِ کونين کا وارث
رضاعي ماں حليمہ تھي رضائي باپ تھا حارث
رضائي بہنيں شميہ اور انيسہ بس يہي دو تھيں
عفيفہ تھيں محبت کرنے والي تھيں دُعا گو تھيں
رضاعي بھائي دو تھے جن ميں عبداللہ ہمسن تھا
يہ سب نگران تھے جب اللہ کا محبوب کمسن تھا