اندھرا چھا چکا جب ظُلم کا دنیائے ہستی پر
ہوا شیطان مسلط ہر بلندی اور پستی پر
پہاڑوں پر چڑھا شیطان زمین پر اک نظر ڈالی
نظر آئی اسے ہر مملکت ایمان سے خالی
بہت خوش ہوا ناز و تکبر عود کرآیا
ہنسا اور کفر کے کلمے زبان نحس پر لایا
کہ میں ہوں ‘ میں ہی میں ہوں بادشہ اقصائے عالم کا
مرے قدموں کے نیچے تخت ہے اولادِ آدم کا
زمیں کو چار جانب سے مری ظلمت نے گھیرا ہے
مرے دامن کے نیچے اب اندھرا ہی اندھرا ہے
یہی انسان ہے‘ کیا وہ اسی انسان کا دَر تھا
ازل میں سامنے جس کے مرا جھکنا مقدر تھا
مرے قدموں پہ ہے اب مرے سجدے کا طالب تھا
ابد تک میں ہی غالب ہوں ازل کے دن یہ غالب تھا
اگر میں راندہ درگاہِ باری ہوں تو یہ بھی ہے
اگر میں قابلِ دوزح ہوں ناری ہوں تو یہ بھی ہے
یہ کہہ کرتن گیا منحوس پر پھیلا دیئے اپنے
مُرید اور چیلے چانٹے نام شیطاں کا لگے جپنے