اردو زبان میں لکھی ابنِ انشاء کی شاعری کی کتاب اس آباد خرابے میں اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ہاری ہوئی روحوں میں
اک وہم سا ہوتا ہے
تم خود ہی بتا دو نا
سجدوں میں دھرا کیا ہے
امروز حقیقت ہے
فردا کی خدا جانے
کوثر کی نہ رہ دیکھو
تر ساؤں نہ پیمانے
داغوں سے نہ رونق دو
چاندی سی جبیوں کو
ا ٹھنے کا نہیں پردا
ہے بھی کہ نہیں فردا