ٹوٹے کاس والے کھنڈر اے دیوتاؤں کے مکاں گھنٹی تری خاموش ہے ناقوس ہے تیرا کہاں تیرے پجاری ہیں کدھر ہے کون تیرا پاسباں یہ گنبد و محراب دور ماضی کی شوکت کے نشاں ویران ہیں کب سے پڑے بتلا جو کچھ بتلاسکے بتلا تو کیوں کر ہو گئے ناراض تجھ سے دیوتا چھوڑا ہے جو سب نے تجھے کیا جُرم تجھ سے ہو گیا بتلا اے گرد آلود بت بتلا اے پتھر کے خدا بتلا اے ختنہ شمع داں بتلا اے شمع بے ضیاء تم کس لیے خاموش ہو تم کس لیے خاموش ہو دن ڈھل گیا شام آ گئی بستی میں اب جاؤں گا میں تجھ پر چڑھانے کے لیے جو کچھ ملا لاؤں گا میں اے بت اے پتھر کے خدا تو نا چنا ، گاؤں گا میں رسمیں جو مجھ سے ہو سکیں تیری بجا لاؤں گا میں برکت عنایت کر مجھے یاد کرتا ہوں تجھے