اب تو نظروں سے چھپ چکا ہے جہاز ا ڑ رہا ہے افق کے پار دھواں اب وہ آئیں نہ آئیں کیا معلوم جانے والوں کا ا عتبار کہاں وقت رخصت وہ رو دیے ہیں جب میں نے مشکل سے اشک روکے تھے مسکرا کر کہا تھا ۔۔ غم نہ کرو تم بہت جلد لوٹ آؤ گے لیکن اب جبکہ رو رہا ہوں میں آ کے ڈھارس مری بندھائے کون وہ مجھے چھوڑ جائیں ، نا ممکن وہ چلے بھی گئے۔۔۔۔۔۔ بتائے کون ؟