یہ فرماکرنبیؐ نے ہاتھ اُٹھاکراک دُعامانگی
خُداکا فضل مانگاخوئے تسلیم ورضامانگی
دعامانگی الٰہی قوم کوچشمِ بصیرت دے
الٰہی رحم کر ان پرانھیں نورِ ِ ہدایت دے
جہالت ہی نے رکھا ہے صداقت کے خلاف ان کو
بچارے بے خبر انجان ہیں کردے معاف ان کو
فراخی ہمّتوں کو،روشنی دے ان کے سینوں کو
کنارے پرلگادے ڈُوبنے والے سفینوں کو
الٰہی فضل کرکہسارطائف کے مکینوں پر
الٰہی پھول برساپتھروں والی زمینوں پر