یہ سازش کی ہم آہنگی نجاشی نے بری سمجھی
گُلوئے عدل پرایسی عدالت اِک چھری سمجھی
مسلمانوں کو بھی اس نے بلایا اور فرمایا
کہ تم کو قید کرنے کے لیے یہ وفد ہے آیا
تمھاراجرم کیاہے قوم کیوں ناراض ہے تم سے؟
کسی کو قتل کرڈالا کہ بگڑی کوئی شَے تم سے؟
تمھارادین کیا ہے کیا ودُنیا سے نرالاہے؟
جسے تم یہ سمجھتے ہو کہ سب دینوں سے بالاہے