اٹھا غار حرا سے ابر رحمت شان حق لے کر
جب اقرا باسم ربک الذی خلق لے کر
سنایا آکے اہل بیت کو مژدہ رسالت کا
انیں ایمان پہلے ہی سے تھا حق صداقت کا
کہااس خالق ہستی کے جلوے پر رہو شیدا
اسی کانام لینا چاہیے جس نے کیا پیدا
وہ جس نے گوشت کے اک لوتھڑے کو زندگی بخشی
بنائی شکل انساں اور ایسی برتری بخشی
ذریعے سے قلم کے جس نے دی تعلیم انساں کو
اس وہ کچھ سکھایا جو نہ آسکتا تھاناداں کو
خدیجہ علی ابن ابی طالب ہوئے مومن
ابھی شیر خدا دس سال کے بچے ہی تھے کمسن
جناب زید جو اک بندہ آزاد کردہ تھے
علی کے بعد وہ بھی دامن اسلام میں آئے