نجات ِدوجہاں تھي جس کے دامان ِ کريمي ميں
وہ بچہ پل رہا تھا آج آغوشِ يتيمي ميں
وہ بچہ ہاں وہ بچہ جو سبق آموزِ دنيا تھا
گلِ تقديس تھا ليکن نظر افروزِ صحرا تھا
تمنا تھي حفيظ اے کاش عُمرِ نوح (ع) مل جاتي
مے قالب کو اک جبريل(ع) کي سي روح مل جاتي
بياں کرتا ميں حالِ نونہالِ گلشنِ خوبي
دکھاتا قدرتِ حق کا کمالِ شانِ محبوبي
وہ بچپن کا زمانہ کس طرح گذرا بیاں کرتا
حقیقت کا فسانہ پردے پردے میں عیاں کرتا
بیاں کرتا حلیمہ کیسا، جان دیتی تھی
بیاں کرتا نایسہ گود میں کس طرح لیتی تھی
بیاں کرتا شیماں لوریاں دیتی تھی کیا کہہ کر
جسے ھٰذَا اَخُُ لِٰی کا خیال آتا تھا رہ رہ کر
بیاں کرتا تھا بھیڑ اور بکریاں بھی سجدے کرتی تھیں
فضائے دشت کی چڑیاں بھی دم الفت کے بھرتی تھیں
بیاں کرتا تھا کہ سورج شرق پر کیوں جگمگاتا تھا
بیاں کرتا زمیں پر چاند کیوں چادر بچھاتا تھا
بیاں کرتا ستارے رات بھر کیوں رقص کرتے تھے
بیاں کرتا کہ صبح شام کیوں یہ رنگ بھرتے تھے
بیاں کرتا کہ فطرت خود بخود کس طرح پلٹتی ہے
اندھیرے سے تجلی کی سحر کیونکر نکلتی ہے
بیاں کرتاہے شقِ صدر کی اصلی حقیقت کو
ہوا کیوں چاک سینہ اور تھی اس کی ضروت کیا؟
بیاں کرتا کہ حضرت کا بچپن کس طرح گذرا
لڑکپن کے چمن سے سروِ گلشن کس طرح گذرا
بیاں لازم تھا صحرائی وطن سے گھر میں آنے کا
ั محمد (ص) کت دوبارہ دامنِ مادر میں آنے کا
مدینے کے سفر میں ماں کی ہمراہی بیان کرتا
پدر کے مدفنِ راحت سے آگاہی بیاں کرتا
بیاں کرتا وفات آمنہ (رض) کا حالِ حسرت زا
بیاں کرتا مقدس ہوگیا کیوں خطہ ابوا
بیاں کرتا کہ جب اٹھتا ہے سر سے سائہ مادر
یتیم اس وقت آنسو پونچھتے ہیں منہ سے کیا کہہ کر
بیاں کرتا کہ جب غُربت میں یہ صدمہ گذرتا ہے
توشش سالہ یتیم اس وقت کیسا صبر کرتا ہے
بیاں کرتا کہ پھر مکے میں آئے حضرت والا
بہاں کرتا کہ عبدالمطلب نے کتنے دن پالا
وہ عبدالمطلب کا سایہء شفقت بھی اُٹھ جانا
وہ اس نورِحقیقی کا ابو طالب کے گھر آنا
چچا کا پرورش کرنا بھتیجے کا بڑے ہونا
وہ کرنا کام کاج اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونا
وہ سن دس سال کا دن بکریوں کی گلہ بانی کے
لڑکپن سادگی کا پیش خیمے نوجوانی کے
یہ گلہ بانی اقوام کی تمہید تھی گویا
سلف کے ہادیانِ قوم کی تائید تھی گویا
چچا کے ساتھ ارض شام کا لمبا سفر کرنا
یہودی اور مسیحی راہبوں کے دل میں گھر کرنا
نرالی تھی متانت جس طرح اس کے لڑکپن کی
نرالی تھی جوانی بھی جوانِ پاک دامن کی
شرافت ہو جہاں حسن ازل کا دائمی گہنا
سکھاتا ہے وہی پاکیزہ رہنا خوش چلنا رہنا
الگ رہنا وہ وسم رزم وبزم جاہلیت سے
وہ نفرت شرک سے اور مشرکوں کے ساتھ شرکت سے
وہ عہدتام مظلوموں کی امدادواعانت کا
وہ آوازہ صداقت کا دیانت کا امانت کا
وہ خوش خلقی وہ دانائی وہ شان نیک کرداری
صداقت کی تجارت پیشگی وہ راست گفتاری
یہ سب کچھ میں بیاں کرتا نہایت لطف لے لے کر
تواریخی وقرآنی حوالے ساتھ دے دے کر
بیاں کرتا خدیجہ کی شرافت کو نجابت کو
وہ جس کا مال لے کر ٓپ نکلے تنے تجارت کو
بیاں کرتا کہ آیا کس طرح پیغام شادی کا
سبق دیتا جہان شوق کو عالی نہادی کا
بیاں کرتا کہ یہ شادی بشر کی خوش نصیبی تھی
محمد (ص) پاک شوہر تھا خدیجہ (رض) پاک بی بی تھی
بیاں کرتا کہ گزری ازدواجی زندگی کیسی
نظر والوں کو ملتی روح کی تابندگی کیسی
محبت ہی سے تہزیب وتمدن کی بنیادیں
بیاں کرتا کہ دیں اللہ پاک نے کیسی پاک اولادیں
بیاں کرتا کہ قاسم طیب طوطاہر یہ تھے بیٹے
کہ بچپن ہی میں جو آرام سے تُربت میں جا لیٹے
خدیجہ ہی سے حق نے آپ کو سب بیٹیاں بھی دیں
یہ زینب اور رقیہ ام کلثوم اور زہرا تھیں
بیاں کرتا محبت کس قدر تھی رشتہ داروں سے
عزیزوں دوستوں سے ، شہریوں اور یاروں سے
بیاں کرتا عرب میں عام تھا لطف وکرم اس کا
یتیموں اور بیواءوں کے دل میں تھا بھرم اس کا
بیاں کرتا کہ ساراملک کہتا تھا امیں اس کو
چنا تھا رحمت باری نے ختم المرسلیں اس کو
قباءل کا بہم تعمیر کعبہ کے لیے آنا
وہ سب کا سنگ اسود کے اٹھانے پر بگڑ جانا
لہو سے ہاتھ بھرنا لڑنے مرنے کی قسم کھانا
گھٹاءوں کی طرح غصے کے طوفانوں کا ٹکرانا
وہ ہٹ وہ ضد وہ اپنوں کا سراسر غیر ہوجانا
مگر خیرا لامیں (ص) کا آکے وجہ خیر ہوجانا
وہ چادر کا بچھانا اس پہ رکھنا سنگ اسود کا
یہ زندہ معجزہ قبل نبوت تھا محمد کا
وہ پتھر نصب کرنا آپ خود جھگڑے کا چک جانا
وہ ہر اک جنگجو کا آشتی کی سمت جھک جانا
یتیموں کی خبر لینا غلاموں کی ممد کرنا
طلب کرنے سے نفرت خود سوالی کو نہ رد کرنا
بیاں کرتا میں ساری حالتیں قبل نبوت کی
طبیعت کا وہ سوزوسازہ تسکین خلوت کی
غریبوں پر ترس کھانا خدا کے خوف سے ڈرنا
وہ چھپ چھپ کر حرا کے غار میں یاد خدا کرنا
وہ صبح نور کا نظارہ وہ جبرئیل کا آنا
ادب سے وہ نبوت کا لباس نور پہنانا
وہ اقراء کا سبق وہ ایک امی کا سبق پڑھنا
وہ ہمت کی بلندی اور ذوق وشاق کا بڑھنا
وہ کثرت کے مقابل ایک قوت لے کے آجانا
وہ فرمان خدا یعنی نبوت لے کے آجانا