میں یہ سب کچھ بیاں کرتا مگر ہمت نہیں پڑتی
یہ نازک مرحلے ہیں اور مری جرئات نہیں پڑتی
ادب اے خامہ گستاخ جھک جا سر نگوں ہوجا
تحیت خیز نظاروں میں عقل وہوش کو کھوجا
بیاں کرتا یہ آخری گفتگو کیا ہے!
اگر کہہ دے کوئی تیرا بیاں کیا ور تو کیا ہے!
مرا منہ اور سرکار محمد ص کی ثنا خوانی
مجھے معلوم ہے اپنے سخن کی تنگ دامانی
نہیں ہر گز کوئی دعوی نہیں ہے لب کشائی کا
دہن کیا ہے مرا ہاں ایک کاسہ ہے گدائی کا
میں حیثیت سوالے کے سوا کچھ بھی نہیں رکھتا
متاع بے کمالی کے سواکچھ بھی نہیں رکھتا
نی یارائے سخن سنجی نہ دعوائے زباں دانی
اگر کچھ پاس ہے تو بس عقیدت کی فراوانی
مگر ہے ہاں مدعا ہے خدمت اسلام مدت سے
کہ میں نے بھی پئے ہیں چند قطر جام وحدت کے
کروں سیرت نگاری یہ نہیں ہے حوصلہ میرا
حق وباطل کی آویزش ہے اصلی معرکہ میرا
رسول پاک کی سیرت سے واقف اک زمانہ ہے
مجھے بعثت کے بعد اب نقطہ اصلی پہ آنا ہے