یہودی قوم کی حالت کا قصہ سن چکے ہو تم
سر ان لوگوں کی نافرمانیوں پر دھن چکے ہو تم
یہ سب راندے گئے ٹھکرا کے عیسٰی کی منادی کو
یہ سولی پر چڑھانے لے گئے اس پاک ہادی کو
صحائف میں جہاں موقع ملا تحریف کر ڈالی
یہودی قوم کی ہر صفحہ پر تعریف کرڈالی
رہے برباد دنیا میں مِلانیت کا پھل ان کو
وطن سے بے وطن کرتے رہے ان کےعمل ان کو
پراگندہ ہوئے آخر فرنگ و مصرو بربر میں
عرب میں آبسے کچھ ارض یثرب میں
مگر فتنے اٹھانا بس گیا تھا ان کی فطرت میں
دغا مکرو فریب احسان فراموشی تھی خصلت میں
بیاں کردی ہے میں نے مختصر حالت زمانے کی
یہاں سے ابتدا ہوتی ہے اب میرے فسانے کی