ذبیح اللہ کی اولاد کا بھی ماجرا سن لو
وہاں وعدہ خدا کا کس طرح پورا ہوا سن لو
گھرانے میں نبی جرہم کے پیغمبر نے شادی کی
خدا کے گھر سے قسمت جاگ اٹھی اس خشک وادی کی
پسر بارہ دیئے اللہ نے اس پاک ہستی کو
بسایا یوں عرب کی ہر بلندی اور پستی کو
بسائیں بستیاں گیارہ نے کوہ و دشت و صحرا میں
رہا قیدار بیت اللہ کی خدمت کو بطحا میں
قریب کعبۃ اللہ شہر مکہ کی بنا ڈالی
پسر اس کے ہوئے کعبے کے خادم شہر کے والی