یہاں پر اولین احرام باندھا باپ بیٹے نے
عبودیت کا عہد تام باندھا باپ بیٹے نے
صدا لبیک کی گونجی پہاڑوں پر چٹانوں پر
فرشتوں نے سنے نغمے زمیں و آسمانوں پر
ادا کی رسمِ قربانی کمالِ صدق نیت سے
طوافِخانہ کعبہ کیا جوشِ اطاعت سے
فرشتوں نے منائی عید آکر اس بیاباں میں
کہ پہلا حج اکبر تھا یہی تاریخ انساں میں