یہاں مکے مین دنیا تنگ تھی ایمان داروں پر
کہ روندے جا ریے تھے پھول کے سے جسم خاروں پر
نبوت نے اجازت دی کہ یثرب میں چلے جاؤ
وطن والوں کےاس ظلم و تعدی سے اماں پاؤ
بشارت ہے وہاں پر امن بخشے گا خدا تم کو
یہاں صبح وطن ہے، خندہ دنداں نما تم کو
صحابہ پر اگر چہ قہر کے بادل برستے تھے
بچارے سانس آزادی سے لینے کو ترستے تھے
نہ تھا آسان منہ اپنے وطن سے موڑ کر جانا
رسول پاک کو مکے میں تنہا چھوڑ کر جانا
مگر فرمانِ محبوب خداؐ فرمانِ باری تھا
مسلمانوں کا شیوہ، شیوہ طاعت گزاری تھا