یہ جورو جورش تھے کہاں پہلے عشق میں تم نے جفا ریاض سے رسم وفا چلی ان کے دماغ میں جو چلی بھی تو کیا چلی کہنے لگے ریاض سے رسم و فا چلی ہم پر گمان جور ، بنے آپ جو رکش لب پر ہمارے موج تبسم سی آ چلی یہ التفات بھی ہے غنیمت کہ آج کل ہے بزم دوستاں کی روایت چلا چلی انشا چلے ، ریاض چلے ، یوسفی چلے خلقت تمام جانب کوہ ندا چلی کس طور کون کون سے پتے کو تھامیے باغ وفا میں تو ہے خزاں کی ہوا چلی