مہرباں مہرباں وا شگفتہ جبیں مرے آنگن میں آتا ہے پیارا مرا اس سے بڑھ کے ہے میرا وہ مہر جبیں چاند اچھا سہی چودھویں رات کا مرے در پہ ہے لوگوں کی منڈلی کھڑکی میرے پیارے کی سب لوگ باتیں کریں میرے گھر میں تو ہے آج اتری خوشی جن کو جلنا ہے جلتے ہیں جلتے رہیں سیکڑوں مہر ہوں ۔ بیسوں ماہ ہوں مجھ کو سو گندا للہ کے نام کی اس کے مکھڑے بنا منزلوں منزلوں رات ہی رات مجھ کو نظر آئے گی کتنا کم ارز ہے ہیچ ہے چاند تو شب کو آئے نظر ، شب کو چمکا کرے میرے پیارے کے آگے بہت ماند تو دائمی میں اجالے مرے دوست کے صبح دم اٹھ کے محبوب کے کان ہیں یہ سندیسہ ہمارا سنا نا سجن تجھ پہ ہم غم زدوں کی ہیں آنکھیں لگیں دیکھ ہم کو نہیں بھول جانا سجن