میں روز سوچتی ہوں۔ہم یہاں آئیں کس لئے؟ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟کیا کبھی کسی نے سوچا ہے؟یا سوچا ہو گا کہ ہم نے اپنی زندگی کا مقصد کس کو کیا اور کیوں بنایا؟
میں اپنی یہی سوچ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہو۔زندگی کا اصل اور حقیقی مقصد کیا ہے؟ہم اپنی زندگی کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔کیا کبھی سوچا ہے۔۔کہ زندگی ایک بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ زندگی ایک خاص مقصد کے لئے دی ہے۔ہماری زندگی کا اصل مقصد،اصول اللہ کی رضا ہے۔اللہ نے زندگی اپنی عبادت، بندگی کے لئے دی ہے۔اپنی مخلوق کا احساس کرنے کے لئے دی ہے۔انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے دی ہے۔ شکر گزاری کے لئے دی ہے۔ہم امت محمدیہ ہے۔ہم پر خاص کرم ہے۔بے شمار انعامات ہے۔اور ہم سب اس زندگی کو عجیب کاموںاور غلط راہوں پر ضائع کر رہے ہیں۔
زندگی کا مقصد ایسا ہو۔جس میں اللہ کی رضا شامل ہو۔حقوق العباد ادا کریں۔اپنے آپ کو فلاحی اور نیک کاموں پر لگائیں۔اپنی زندگی کو ضائع نہیں کریں۔ایک مقصد بنائیں ایسا مقصد جس میں ہمارا اور ہم سے جوڑے لوگوں کے معاشرے کا فائدہ ہو۔اس ملک و قوم کا فائدہ ہو۔جس میں اللہ بھی خوش ہو۔ والدین، معاشرہ دوست و احباب کے لئے ائیڈیلائز ہو۔
ایسا مقصد بنائیں جس کو کرنے میں ہمیں سکون و اطمینان ملے۔محنت وجدوجہد کریں۔کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا اپنے آپ کو سمجھے اور سوچے زندگی کیا ہے؟زندگی کا مقصد کیا ہے؟مختصر سی زندگی میں ایسا کر جائے رب کے سامنے جائے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔حوض کوثر کو ترسنا نہ پڑے اپنے نبی کے سامنے شرمندہ نہ ہو کہ جس کی بخشش کی دعائیں مانگا کرتے تھیں اور ہم لائیں کیا۔جھکے سر، ندامت کے آنسو، نفرتیں، مکاریاں، نمازوں میں چوریاں، سجدوں میں جلد بازی، روزوں کی غفلت ، نا شکری ،اپنا آپ لائیں وہ بھی دنیا کی دلدل میں دھنسا ہوا۔بس یہی کرنے آئیں ہیں۔۔۔۔ نہیں!
ہم زندگی میں کیوں لائیں گے۔کوئی نہیں سوچتا سب اپنے آپ میں مگن ہیں۔ہزاروں جانیں چلی جاتیں ہے۔لوگ مارے جاتے ہیں۔معصوم پھول مر جھا جاتے ہیں۔شہید کر دئے جاتے ہیں۔کیوں؟کیوں کہ انسانیت باقی نہیں رہی۔لوگ اپنے آپ کو بھول گئے۔اپنے اندر کے انسان کو اپنی زندگی کا حصول بھول گئے۔
اس لئے کہتے ہیں۔زندگی امتحان ہے۔سوچیںاور سمجھیں کہ زندگی ہمارے لئے کیا ہے۔مقصد کیا ہے زندگی کا۔یقین مانیں زندگی پر سکون ہو جائی گی شکر گزاری آ جائی گی حصول تلاشیں اپنے اندر کے پیارے انسان کو جگائیں ضمیر کو مرنے نہ دیں پیار بانٹیں خوش رہیں۔۔۔۔۔۔۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...