آئندہ صفحات میں علامّہ اقبال کی زندگی کے بعض اہم واقعات کے ذکر کے ساتھ ان کی جملہ تصانیف کی فہرست دی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ اقبال کے عمومی مطالعے میں یہ بنیادی معلومات مفید اور معاون ثابت ہوں گی۔ (مو ّلف)
ضمیمہ:۱
حیات نامہ اقبال
۱۸۷۷ء
۹نومبرo ولادتِ اقبال‘ سیالکوٹ (۱)
۱۸۹۱ء
o سکاچ مشن ہائی سکول سے مڈل سکول متحان پاس کیا
۱۸۹۲ء
o باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔
۱۸۹۳ء
o سکاچ مشن ہائی سکول سیالکوٹ سے میٹرک کا امتحان پاس درجہ اوّل میں
پاس کیا۔
۴ مئیo کریم بی بی (والدہ آفتاب اقبال) سے شادی ہو گئی۔
۱۸۹۵ء
o سکاچ مشن کالج سیالکوٹ سے انٹر میڈیٹ کا امتحان درجہ دوم میں پاس کیا۔
۱۸۹۸ء
o گورنمنٹ کالج لاہور سے بی۔ اے کا امتحان درجہ دوم میں پاس کیا۔
۱۸۹۹ء
o ایم۔ اے فلسفہ کا امتحان درجہ سوم میں پاس کیا۔
۱۳ مئی o اورنیٹل کالج لاہور میں میکلوڈ عریبک ریڈر مقرر ہوئے۔
۱۹۰۱ء
یکم جنوریo اسلامیہ کالج لاہور میں چھ ماہ کے لیے انگریزی کے استاد مقرر ہوئے۔
۱۹۰۲ء
۳ اکتوبرo گورنمنٹ کالج لاہور میں چھ ماہ کے لیے انگریزی کے استاد مقرر ہوئے۔
۱۹۰۳ء
۳جونo گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفے کے اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئے۔
۱۹۰۵ء
یکم ستمبرo اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ روانہ ہوئے۔
۱۹۰۷ء
o کیمبرج سے بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔میونخ یونی ورسٹی (جرمنی) نے
پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری عطا کی۔
۱۹۰۸ء
یکم جولائیo لنکنز ان سے لندن سے بیرسٹری کی سند حاصل کی۔
۲۷ جولائی o یورپ سے واپس لاہور پہنچے۔
۱۹۱۱ء
اپریلo انجمن حمایت ِ اسلام کے سالانہ جلسے میں نظم ’’شکوہ‘‘ پڑھی۔
o علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں انگریزی خطبہ The Muslim Community ‘ اردو نام: ’’ملت بیضا‘‘ پر ایک عمرانی نظم ؟؟؟ کیا۔
۱۹۱۲ء
۱۶ اپریلo انجمن حمایت ِ اسلام کے سالانہ جلسے میں نظم ’’شمع اور شاعر‘‘ پڑھی۔
۳۰ نومبرo جلسۂ عام منعقدہ بیرونِ موچی دروازہ میں نظم ’’جوابِ شکوہ‘‘ پڑھی۔
۱۹۱۴ء
o سردار بیگم (والدۂ جاوید اقبال) سے شادی ہوئی۔
۹ نومبرo والدہ امام بی بی سیالکوٹ میں فوت ہو گئیں۔
دسمبر o مختار بیگم (لدھیانہ )سے شادی ہوئی۔
۱۹۲۲ء
۱۶ اپریلo انجمن حمایت ِ اسلام کے جلسے میں نظم ’’خضر راہ‘‘ پیش کی۔
۱۹۲۳ء
یکم جنوریo حکومت کی طرف سے ’’سر‘‘ کا خطاب دیا گیا۔
۳۰ مارچo انجمن حمایت ِ اسلام کے جلسے میں نظم ’’طلوعِ اسلام‘‘ پیش کی۔
۱۹۲۶ء
۲۳ نومبرo مجلس قانون ساز پنجاب کے ممبر منتخب ہوئے۔
۱۹۲۸ء
جنوریo مدراس‘ بنگلور‘ میسور اور حیدرآباد دکن میں منعقدہ جلسوں میں انگریزی
میں خطبات پیش کیے۔
۱۹۳۰ء
۲۹ دسمبرo کل ہند مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس منعقدہ الٰہ آباد میں ایک علاحدہ
مسلم مملکت کا تصو ّر پیش کیا۔
۱۹۳۱ء
نومبرo لندن میں منعقدہ دوسری گول میز کانفرنس میں شرکت ککی۔
۲۸ نومبرo روم میں اٹلی کے آمر مسولینی سے ملاقات کی۔
۷ دسمبرo بیت المقدس میں منعقدہ موتمر عالمِ اسلامی میں شریک ہوئے۔
۱۹۳۲ء
نومبرo لندن میں تیسری گول میز کانفرنس میں شرکت ۔
۱۹۳۳ء
جنوریo پیرس میں معروف فلسفی برگساں سے ملاقات کی۔
o ہسپانیہ کا سفر… مسجد قرطبہ کی زیارت۔
اکتوبر‘ نومبرo سر راس مسعود اور سید سلیمان ندوی کی معیّت میں افغانستان کا سفر۔
۴ دسمبرo پنجاب یونی ورسٹی نے ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی۔
۱۹۳۴ء
۱۰ جنوریo عید الفطر کے موقع پر سویوں میں دہی ملا کر کھائیں‘ گلا بیٹھ گیا۔ طویل
علالت کا آغاز ہوا۔
۱۹۳۵ء
o برقی علاج کے لیے کئی بار بھوپال کا سفر کیا۔
o اپنے ذاتی نو تعمیر شدہ مکان ’’جاوید منزل‘‘ میں منتقل ہو گئے۔
۲۳ مئی o اہلیہ (والدۂ جاوید اقبال) کا انتقال ۔
۲۹ جون o سرہند شریف کا سفر‘ جاوید اقبال بھی ہمراہ تھے۔
۱۹۳۶ء
o پنجاب مسلم لیگ کے صدر مقرر ہوئے۔
۱۹۳۸ء
۲۱ اپریلo صبح پانچ بجے جاوید منزل میں مالک حقیقی سے جا ملے۔
ضمیمہ:۲
تصانیف اقبال
صرف اوّلین اشاعتوں کے سنین دیے جا رہے ہیں
شاعری
فارسی:
٭اسرارِخودی ۱۹۱۵ء
٭رموز بے خودی ۱۹۱۸ء
٭پیامِ مشرق ۱۹۲۳ء
٭زبورِ عجم ۱۹۲۷ء
٭جاوید نامہ ۱۹۳۲ء
٭مسافر ۱۹۳۴ء
٭مثنوی پس چہ باید کرد‘ اے اقوامِ شرق ۱۹۳۶ء
اردو:
٭بانگ ِ درا ۱۹۲۴ء
٭بالِ جبریل ۱۹۳۴ء
٭ضربِ کلیم ۱۹۳۶ء
فارس‘ اردو:
٭ارمغانِ حجاز ۱۹۳۸ء
نثر
اردو:
٭ علم الاقتصاد لاہور‘ ۱۹۰۴ء
٭مقالاتِ اقبال منرتبہ: سید عبدالواحد معینی لاہور‘ ۱۹۶۳ء
تصدق حسین تاج کے مرتبہ مجموعے ’’مضامینِ اقبال‘‘ (حیدر آباد دکن‘ ۱۹۴۳ئ)
کے تمام اردو مقالات و مضامین اس مجموعے میں شامل ہیں۔
٭گفتارِ اقبال مرتبہ: محمد رفیق افضل لاہور‘ ۱۹۶۹ء
٭شاد اقبال مرتبہ: محی الدین قادری زور حیدر آباد دکن‘ ۱۹۴۲ء
٭اقبال نامہ‘ اوّل مرتبہ: شیخ عطاء اللہ لاہور‘ ۱۹۴۵ء
٭اقبال نامہ‘ دوم مرتبہ:شیخ عطاء الہ لاہور‘ ۱۹۵۱ء
٭مکاتیب ِ اقبال بنام محمد نیاز الدین خاں مرحوم لاہور‘ ۱۹۵۴ء
٭مکتوباتِ اقبال مرتبہ: نذیر نیازی کراچی‘ ۱۹۵۷ء
٭انوارِ اقبال مرتبہ: بشیر احمد ڈار کراچی‘۱۹۶۷ء
٭مکاتیب ِ اقبال بنام گرام محمد عبداللہ قریشی کراچی‘۱۹۶۹ء
٭خطوطِ اقبال مرتبہ: رفیع الدین ہاشمی لاہور‘ ۱۹۷۶ء
٭مکاتیب ِ اقبال بنام بیگم گرامی مرتبہ:حمید اللہ شاہ ہاشمی فیصل آباد‘۱۹۷۸ء
٭اقبال‘ جہانِ دیگر مرتبہ: محمد فریدالحق ایڈووکیٹ کراچی‘۱۹۸۳ء
٭نگار شات اقبال مرتبہ: زیب النسائ لاہور‘۱۹۹۳ء
انگریزی:
٭The Development of Metapny sics in Persia
لندن‘۱۹۰۸ء
٭The Reconstruction of Religious Thought in Islam
لندن‘ ۱۹۳۴ء
پہلا ایڈیشن لاہور سے ۱۹۳۰ء میں چھپا۔ اس میں چھے خطبات شامل تھے۔
٭Thoughts and Reflections of Iqbal
مرتبہ: ایس اے واحد لاہور‘ ۱۹۶۴ء
٭Stray Reilections مرتبہ: جاوید اقبال‘ لاہور‘ ۱۹۶۱ء
٭Speeches, Writings and Statements of Iqbal
ر تبہ لطیف احمد شیروانی لاہور‘۱۹۷۷ء
اقبال کی وہ تمام انگریزی تحریریں اور تقاریر‘ جو قبل ازیں مختلف مجموعوں کی صورت میں
اشاعت پزیر ہوتی رہی ہیں‘ اس مجموعے میں یکجا کر دی گئی ہیں۔
٭Letters of Iqbal مرتبہ: بشیر احمد ڈار لاہور‘ ۱۹۷۸ء