بہ تاریخ ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱ء بہ روز جمعرات گورنمنٹ بوائز انٹر کالج، میرپورہ میں یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف اسکولز کے بچوں نے شرکت کی اور طرح طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ تقریب کی میزبانی گورنمنٹ کالج ،میرپورہ اور رائزنگ پبلک اسکول، میرپورہ نے مشترکہ طور پر کی۔ میرپورہ کالج سے محترم فرہاد احمد فگارؔ صاحب (لیکچراراردو)نے ذاتی دل چسپی لیتے ہوئے تقریب کے انعقادمیں اہم کردار ادا کیا۔
رائزنگ پبلک اسکول، میرپورہ سے صبح ۱۰بجے ۱۶ بوائز اسکاوٹس،۳۲ گرلز گائیڈ زاور۱۶۰ طلبہ و طالبات اسکاوٹس اور اسکول وردی پوش نظم ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے رائزنگ پبلک اسکول سے جنوب کی جانب روانہ ہوئے۔ اسی دوران میں سینئر سائنس مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیسواہ (سیکرٹری جنرل اسکاوٹس ضلع نیلم) محترم اعجاز حیدر اعوان صاحب ہم راہ ۴گرلز گائیڈز تشریف لائے اور گرلز گائیڈزکو رائزنگ پبلک اسکول، میرپورہ کی طالبات کے ساتھ شامل کیا۔ اس طرح چند منٹوں میں تمام طلبہ و طالبات گورنمنٹ کالج، میرپورہ کے احاطے میں پہنچ گئے۔ تقریباً ساڑھے دس بجے تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کالج، میرپورہ جناب پروفیسر محمد رفیق ہم راہ کالج عملہ کے ہال میں داخل ہوئے۔ مہمانِ خصوصی کی آمد پر تمام طلبہ و طالبات نے اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کران کا بھرپور استقبال کیا۔ مہمان ِ خصوصی کی آمد کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔رائزنگ پبلک اسکول سے طالبہ سیدہ علیزہ نقوی جو کہ اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری سرانجام دے رہی تھیں نے اپنے اسکول سے جماعت دوم کے طالب علم احسن شفیق کومدعو کیا جھنوں نے حسبِ روایت قرآنِ کریم کی چند آیات تلاوت کیں۔ بعد ازاں جماعت دوم سے امرعلی نے حمد ِباری تعالیٰ اور جماعت ششم سے محمد آذان مہدی نے خوب صورت ترنم کے ساتھ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔ اس کے بعد آزاد کشمیر کا ترانہ پیش کرنے کے لیے مہر منظور اور ساتھی طلبہ کو اسٹیج پر بلایا اور مہر منطور جو سلامی پارٹی کی قیادت کر رہے تھے کو بتایا گیا کہ سلامی پارٹی کو اسٹیج کی جانب بڑھایا جائے۔ سلامی پارٹی کو مہر منظور نے باضابطہ پریڈ کرتے ہوئے اسٹیج پر لایا۔ اُس کے بعد فلیگ پارٹی جس کی قیادت عمر عبداللہ اور احتشام علی کر رہے تھے اسٹیج پر پریڈ کرتے ہوئے سلامی پارٹی کے سامنے تشریف لائے اور اپنے مخصوص انداز میں چلتے ہوئے کھڑے ہوگئے ہال میں موجود سامعین کی توجہ کا مرکزبنے۔ سلامی پارٹی اور فلیگ پارٹی نے قومی ترانے پر سلامی پیش کی جب کہ رائزنگ پبلک اسکول کی پریڈ ٹیم (محمد علی جناح) یونٹ نے اسکاوٹس انداز میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
مابعد ہال میں موجود معزز مہمانوں کو رائزنگ پبلک اسکول، میرپورہ کی طالبات نے ترانہ پڑھ کر اپنے مخصوص انداز میں خوش آمدید کیا۔اس کے علاوہ جن طالبات نے رائزنگ پبلک اسکول سے جن طلبہ نے ۲۴ اکتوبر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں قابلِ ذکر: مہک امتیاز، انیسہ فرید، زاہدہ منظور، نورالعین، زرتاشہ رانی، اقدس امان اور نعمان درانی۔مذکورہ طلبہ نے بہت جان دار انداز میں اپنے موضوع پر لب کشائی کی۔بعدازاں رائزنگ پبلک اسکول میرپورہ سے پریب کلاس طالب علم محمد حذیفہ کی قیادت میں طلبہ و طالبات نے ترانہ پیش کیا۔ اسی بیچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، لیسواہ کی گرلز گائیڈ سکاوٹس سے علشبہ بشارت اور اس کے ساتھیوں نے قومی ترانہ پیش کیا جس میں رائزنگ پبلک اسکول کی پریڈ ٹیم اور فلیگ پارٹی نے ایک مرتبہ پھر حصہ لیا اور قومی پرچم کو اپنے مخصوس انداز میں سلامی دی۔لیسواہ اسکول کی طالبات علشبہ بشارت اور طیبہ نور نے اس کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقاریر میں گورنمنٹ کالج، میرپورہ سے جن طالبہ و طالبات نے شمولیت اختیار کی ان میںکشور بی بی، راحیلہ بی بی اور سدرہ اعجاز،عبدالمعید، شیزان احمد میر،کشور بصیر،راحیلہ بی بی شامل ہیں۔ ان طلبہ نے گورنمنٹ کالج،میرپورہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ ۔ عامر پبلک اسکول ،باڑیاں سے دو طالبات عمارہ طارق اور سحرش نصیر نے اس تقریب میں شمولیت اختیار کی ۔ عمارہ طارق اور سحرش نصیر عامر پبلک اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے خوب صورت انداز میں (تحریک آزادی کشمیر) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چوں کہ کافی وقت بیت چکا تھا اور سامعین کے علاوہ طلبہ و طالبات بھی بوریت اور تھکاوٹ محسو س کر رہے تھے تو اسی بوریت کو رفع کرنے اور سامعین کے چہروں پر مسکراہٹ اور نکھار لانے کے لیے رائزنگ پبلک اسکول کے طلبہ نے مزاحیہ قوالی پیش کی۔ جوں ہی اسٹیج سیکرٹری علیزہ نقوی نے ارباب امان اور ان کے ساتھیوں کا نام پکاراتو ہال میں موجود طلبہ نے نہایت جوشیلے انداز میں ان کا استقبال کیا۔دعوت پاتے ہی ایک طرف سے چند طلبہ ارباب امان کی قیادت میں اپنے سازو سامان ازقسم(باجا، ڈھول، مایئک وغیرہ) لے کر ایک طرف سے نمودار ہوئے۔ سامعین کے اندر قوالی سننے کے بعد ایک عجب تازگی عیاں تھی جس کا اظہار ان کی تالیوں اور مسکراہٹوں سے بہ خوبی ہو رہا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھرانھوں نے تقریب میں اپنی موجودگی کو ناگزیر سمجھا۔
تقریب اپنی اختتام پر تھی اب مہمانوں کا اظہارِ خیال باقی تھاکہ فرہاد احمد فگارؔ صاحب کی طرف سے پیغام موصول ہوا کہ پرنسپل صاحب نے کسی کام سے مظفرآباد جانا ہے لہذا ان کا خطاب قبل از وقت ہو جانا چاہیے(حال آں کہ حفظِ مراتب کا تقاضا تو یہ تھا کہ وہ آخر میں خطاب کریں(۔اس صورتِ حال میں علیزہ نقوی نے پرنسپل گورنمنٹ کالج، میرپور جناب پروفیسرمحمد رفیق کو(جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ) خطاب کے لیے دعوت دی ۔دعوت ملنے پر جب مہمانِ خصوصی اپنی نشست سے اٹھے تو حاضرین نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اس عمدہ اور پروقار تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کو کو خوب صورت پروگرام پیش کرنے پر اور اساتذہ کو طلبہ کی بہترین تیاری کروانے پر مبارک باد دی۔ اس کے علاوہ مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں اس طرح کی سرگرمیاں منعقد ہونی چاہیں تاکہ بچے ایسی سرگرمیوں میں شریک ہوکر اپنے صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔ پرنسپل صاحب نے تقریب میں آنے والے تمام اداروں(گورنمنٹ بوائز ہائی، اسکول لیسواہ، عامر پبلک اسکول، باڑیاں اور رائزنگ پبلک اسکول ،میرپورہ) شکریہ ادا کیا۔انھوں نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے مساعی کرنے والے احباب راجا لیاقت علی(راقم) اور فرہاد احمد فگارؔ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس تقریب کے لیے بھرپور محنت کی اور اس کا کام یاب انعقاد کروایا۔ مہمانِ خصوصی نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادارے کے اندر اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ بعد ازاں چند طلبہ کو پرنسپل صاحب کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم بھی کروائی گئی۔
اس کے بعد رائزنگ پبلک اسکول سے ایم ڈی راجا نعمان شوکت نے اپنے خیالات کا اظہار کیااورطلبہ کی تیاری کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کیں۔ آپ نے یوم تاسیس کے حوالے سے بھی بچوں کو مزید آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ آر پی ایس میں بچوں کو تقاریر کی تیاری میں بچوں کی عمدہ معاونت بھی کی۔ آپ آر پی ایس میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ نعمان شوکت کے خطاب کے بعد گورنمنٹ کالج، میرپورہ سے کمپیوٹر انسٹرکٹر اشفاق الاسلام صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی بچوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج، میرپورہ سے (لیکچرر اردو) فرہاد احمد فگار ؔصاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آپ نے بچوں کی بہترین کارکردگی پر بچوں کو مبارک باد دی۔ آپ نے تقریب کا انعقاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جن اداروں سے بچے تشریف لائے تھے آپ نے اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ آپ نے اس تقریب میں رائزنگ پبلک اسکول کی طالبات نورالعین اورکائنات سحر بہترین تقریر پیش کرنے پر خصوصی مبارک باد دی اور ان کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا۔ فگارؔ صاحب نے تمام اسکولز کے اسٹاف کو بچوں کی بہترین تیاری کروانے پر مبارک باد دی۔
آخر میں راقم نے پرنسپل رائزنگ پبلک اسکول ،میرپورہ کی حیثیت سے کالج کے پرنسپل صاحب اور فرہاد احمد فگارؔ صاحب کاشکریہ ادا کیا۔ راقم نے بچوں میں تھکاوٹ کو محسوس کرتے ہوئے آتے ہی فنی انداز اپناتے ہوئے بچوں سے مخاطب ہوئے اور ان کی تھکاوٹ کو رفع کرنے کے لیے ان سے نعرے بھی لگوائے۔ جب سمجھ لیا کہ بچے تازہ دم ہوگئے ہیں اُس کے بعد اپنی بات بچوں تک پہنچائی۔ راقم چوں کہ گورنمنٹ کالج، میرپورہ کے ساتھ مل کر میزبان کا شرف بھی حاصل کررہا تھا اس لیے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرنا بھی واجب تھا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، لیسواہ سے ایس ایس ٹی اعجاز حیدر اعوان صاحب کا شکریہ ادا کیا ، پرنسپل عامر پبلک سکول، باڑیاں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ تمام طلبہ کو جو تقریب کا حصہ بنے اور جو معاون کے طور پر ساتھ رہے کو بتایا کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔ راقم نے حاضرین کو بتایا کہ رائزنگ پبلک اسکول، میرپورہ آزاد کشمیر کا وہ واحد نجی ادارہ ہے جس میں اسکاوٹس یونٹ گرلزگائیڈ اور بوائز اسکاوٹس یونٹ تحت ضابطہ قائم ہے۔ راقم نے یہ اعلان بھی کیا کہ مستقبل قریب میں اسی کالج گراونڈ میں طلبہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مقابلہ جات بھی منعقد کروائے جائیں گے جس میں ضلع بھر کے طلبہ مقابلہ میں شرکت کریں گے۔ اس طرح بچوں میں جذبہ اور لگن قائم ہوگا۔ آخر میں اس تقریب میں حصہ لینے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم ہوئی پروفیسر اشفاق الاسلام قریشی صاحب اور فرہاد احمد فگارؔ صاحب نے طلبہ میں حوصلہ افزائی کے لیے اسناد تقسیم کیں۔
٭٭٭
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...