میں اندھیرے میں گھبرا سی جاتی ہوں۔۔۔ایسا کیوں ہے؟
جیسے ہی میں نے سوچا میرے چاروں طرف نیلے رنگ کے پھول برسنے لگے۔۔۔شروع میں نیلے پھولوں کی پھوار اچھی لگی لیکن پھر مجھے ایسے لگنے لگا کہ چاروں طرف ایک ہی رنگ کی وجہ سے اندھیرے کا احساس ہونے لگا ہے۔شاید نیلے رنگ کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہو۔۔۔تب ہی پیلے،سنہری پھولوں کی برسات ہونے لگ گئی لیکن یہاں بھی کچھ دیر تک منظر خوش رنگ لگا اور پھر وہی تاریکی اور نیم تاریکی کا احساس ہونے لگا ۔۔۔اسی طرح سرخ،سبز،اور دیگر سارے رنگ بھی اپنا الگ الگ روپ دکھاتے رہے اور مجھے ہر بار ہرخوبصورت رنگ کی دلکشی اچھی لگنے کے بعد اندھیرے میں ڈھلتی دکھائی دیتی رہی۔۔اندھیرا بڑھ گیا،گہری تاریکی میں ڈھل گیا۔میں نے اندھیرے سے اپنی گھبراہٹ پر قابو پاتے ہوئے اپنی سوچ کو بہتر کرنا شروع کر دیا۔یک رنگی پر اصرار کی بجائے ہر رنگ کی اہمیت کو سمجھنا شروع کر دیا۔تب ہی یکایک اس گہری تاریکی میں سے ست رنگی روشنی بہہ نکلی۔اب میرے سامنے ہر طرح کے رنگوں کے پھول تھے۔سارے رنگوں نے مل کر اندھیرے دور کر دیئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...