(Last Updated On: )
تھے اپنی ہی لہروں میں
عمر گذاری جو
پنجاب کے شہروں میں
٭
یادوں کے خزینے میں
خانپور اپنا تو
آباد ہے ۔سینے ۔میں
٭
اک رُوح تھی سیلانی
چھوڑ کے شہرِ دل
جو ہو گئی ملتا نی
٭
اک اپنا ہزارہ تھا
کتنے مناظرکا
خوش رنگ نظارہ تھا
٭
ستلج کے کنارے سے
مائن تک پہنچے
قسمت کے سہارے سے
جرمنی کا دریائے مائن جو ہمارے گھر کے بالکل قریب ہے۔
٭
تھے دیس میں پردیسی
آکے ولایت میں
اب ہو گئے ہیں دیسی
٭
یہ بھید نہ کھل پائے
دل بھر آنے پر
کیوں آنکھ بھی بھر آئے
٭
رہ جاتی ہیں تعبیریں
خواب ہیں ہم شاید
اور اصل ہیں تصویریں
(جوگندرپال جی کے نام!)
٭٭٭