گردن میں بل پڑنا Wryneck (رائی نیک)
تعریف: اس میں گردن کے عضلات اکڑ جاتے ہیں۔
وجوہات: عام طور پر یہ تکلیف سرد گرم ہو جانے یا ایک طرف سونے سے ہو جاتی ہے، کبھی گردن کے پھوڑے، خنازیر اور غدد کا دجع المفاصل کن پیڑے یا مہروں کی مرض سے بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔
تشخیص و علامات: اس مرض کے گردن کے دونوں طرف یا ایک طرف کے عضلات اکڑ جاتے ہیں۔ اور گردن ادھر اُدھر نہیں پھر سکتی، اگر پھرائی جائے تو درد ہوتی ہے۔
علاج: اصل سبب کو رفع کریں۔ اگر ویسے بل پڑ گیا ہو تو مقام ماؤف پر سینک کریں اورلینی منٹ ٹرپن مائن کی مالش کریں۔ روغن کٹھ کی مالش بھی اس درد کے لیے مفید ہے۔
عام طور پر اس درد کے لیے دافع درد ادویات مثلاً اسپرین، بشکین کوڈین وغیرہ اور ان کے مرکبات اسپردر ساریٹنان، کودویا پائرین وغیرہ پیٹنٹ ادویات بھی مفید ہوتی ہیں۔
اگر کن پیڑوں کی وجہ سے ہو تو ان کا علاج کرنا چاہئے۔ اگر گلے کے فدد بوجہ سل فددی بہت زیادہ متورم ہو چکے ہوں، تو سٹرپٹو مائی سین پی۔ اے۔ ایس، ائسونیکس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
اگر گنٹھیا کی وجہ سے ہو تو سوڈا سیلی سلاس اور ایٹوفان بہترین ادویہ ہیں۔ بعض پرانی صورتوں میں بجلی بھی لگانی پڑتی ہے عام طور پر کمزور آدمیوں کے پٹھوں میں بل پڑتے ہیں اس لیے ایسے مریضوں کو طاقتور غذائیں استعمال کرانی چائییں۔