(Last Updated On: )
خواجہ جاوید اختر
وہ میرے نزدیک نہیں ہے
موسم بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے
جو کچھ تجھ سے مانگ رہا ہوں
حق ہے میرا بھیک نہیں ہے
جس میں تھوڑی بھی جدت ہو
اب ایسی تحریک نہیں ہے
جانے وہ کب کیا کرڈالے
اس کا کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے
کچھ تعریفیں بھی ہیں شامل
صرف تری تضحیک نہیں ہے
روشن اب بھی ہے اک تارہ
رات بہت تاریک نہیں ہے
اس کو باآسانی پڑھیے
حرف کوئی باریک نہیں ہے