(Last Updated On: )
وہ عالم کا سَروَر ہے سالارِ عالم
وہ سردارِ عالم
وہ امداد گر ہے مددگارِ عالم
وہ سردارِ عالم
محمدؐ کا دل دادہ عالم ہے سارا
وہ ہر کا سہارا
الہٰی کا دلدار ، دلدارِ عالم
وہ سردارِ عالم
محمدؐ ہی لمعِ طلوعِ سحر ہے
ادھر ہے ادھر ہے
وہی ہے وہی ہے کرم کارِ عالم
وہ سردارِ عالم
مطّہر مطّہر ہے آلِ محمدؐ
وہ موحد ،مُسدَّد
ہے آلِ محمدؐ علمدارِ عالم
وہ سردارِ عالم
محمدؐ کا کردار اعلیٰ سے اعلیٰ
الٰہ کا حوالہ
محمدؐ ہی سرکار سرکارِ عالم
وہ سردارِ عالم
کھلے گل کدے اسم اس کا ہی لے کر
مرادوں کا گوہر
اسی کی مہک سے ہے مہکارِ عالم
وہ سردارِ عالم
مدّرس ، معلّم ، علوموں کا ماہر
وہ ہر اک سے طاہر
وہ سرّوں کا محرم وہ اسرارِ عالم
وہ سردارِ عالم
وہ ہر دم عطا ہےوہ دہراں کا ارحم
وہ اکرم مکرّم
اے سائلؔوہ دم دم ہے درکارِ عالم
وہ سردارِ عالم