(Last Updated On: )
وہ خواب دیکھتا ہے
آسمانی صحیفوں کا ترجمہ کرنے کا
اس لیے نہیں کہ وہ
آسمان سے قریب ترین بن جائے۔
نہ اس لیے کہ اپنی روزی کمائے
نہ ہی اس لیے کہ وہ غریبوں کے دلوں میں
ایمان کی خوشی بھر دے۔
اور نہ ہی اس لیے کہ مولویوں، پادریوں اور کاہنوں کا ذریعہ معاش
آسان بنا دے
بلکہ وہ تو صرف اسی لیے یہ خواب دیکھتا ہے کہ
خدا کے نام کے بالکل نیچے
اپنا نام لکھ دے
مصری شاعر: عبد المقصود عبد الکریم
عربی سے ترجمہ: ہانی السعید (المنصورة – مصر)