کان میں مَیل پڑ جانا Wex In The Ear (ویکس اِن دی ائیر)
تعریف: اس مرض میں کان میں مَیل جمع ہو جاتا ہے۔
وجوہات: گردوغبار، مٹی اور کان میں بے فائدہ تیل وغیرہ ڈالتے رہنا۔
تشخیص: مریض کو بہرا پن یعنی سنائی کم دینے لگتا ہے۔ ائیر سکوپ سے دیکھنے سے مِیل نظر آ جاتی ہے۔
علاج: کان میں تیل یا گلیسرین نیم گرم ڈالیں۔ جب مَیل نرم ہو جائے تو نیم گرم پانی سے کان میں پچکاری کریں۔ دو تین دفعہ پچکاری کرنے سے مَیل خارج ہو جاتی ہے۔ اگر مَیل سخت ہو اور خارج نہ ہو تو روزانہ گلیسرین نیم گرم کان میں ڈال کر پچکاری کریں۔ مَیل خارج ہو جائے گی۔ اور کان صاف ہو جائے گا۔ اگر مَیل سخت نہ ہو تو ہائیڈروجن پر اوکسائیڈ ڈالنے سے ہی اُبل کر میل نکل جاتی ہے۔
کئی آدمی بعض دفعہ کان بھاری ہونے سے کان میں دیا سلائی، سُرمچو یا کسی اور باریک لکڑی سے کان کو صاف کرنے لگتے ہیں۔ جس سے کان صاف ہونے کی بجائے بعض دفعہ خراش ہو کر سخت تکلیف ہو جاتی ہے۔ اور بعض اوقات بے احتیاطی سے کان کا پردہ بھی پھٹ جاتا ہے۔ اس لیے کان صاف کرنے میں احتیاط ضروری ہے۔ نیز کان کو پچکاری سے صاف کرنے میں سختی نہیں کرنی چاہیے۔ نہایت آہستگی سے پچکاری لگانی چاہیے۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...