وقت کی پابندی کرنا سیکھیں ہر انسان یہ کہتا نظر آتا ہے کہ آج کام رہنے دیتا ہوں کل سے سب کروں گا آج نماز نہیں پڑھتا کل سے پڑھوں گا۔۔
کس کل کی تلاش میں ہیں؟؟
جانتے ہیں کل کو؟؟
کس کل کی تلاش میں ہیں؟؟
جانتے ہیں کل کو؟؟
کیا کل آئیں گی؟؟
کوئی بھی نہیں جانتا کل کو آج کرنا ہے جو کرنا ہے کل تو ہوتی ہی نہیں ہے۔ پھر کیوں کل کا سوچ کے ہم زندگیاں تباہ کر رہیں ہیں؟ رب سے دور ہو رہیں ہے۔کیوں کہتے ہیں کل نماز پڑھیں گے آج کیوں نہیں پڑھیں گے؟؟
کل آپ نہ رہیں تو کیا کریں گے؟؟
کیا آپ مر کر قبر میں پہنچ گئے تو پھر؟
کیا جواب دیں گے رب کو؟
جب نماز کا سوال ہو گا تو کیا کہیں گے؟
کبھی سوچیں تو سہی اس بات کا کیا جواب دیں گے ہم اپنے رب کو۔ آپ نہیں جانتے کہ اگلی سانس بھی نصیب ہو گی کہ نہیں پھر اتنے یقین سے کام کل پہ کیوں ڈال دیتے ہیں؟؟اپنی سوچ کو بدلے اور آج کے حسین لمحات ضائع نہ کریں آپ جو آج کر سکتے ہیں وہ کل تو کبھی نہیں کر سکتے کیوں کہ کل تو ہوتی ہی نہیں ہے انسان کی موت کا تو کوئی پتا ہی نہیں ہے کب کہاں کیسے آجائے۔۔ اگر آپ کل مر گئے اور نیکی کوئی بھی آپ کے اعمال نامے میں نہ ہو تو رب کو کیا جواب دیں گے کیا کہیں گے؟ جنت مل سکتی ہے اپنے اچھے اعمال کر رہیں ؟کہ ہم جنت میں اپنا گھر بنا لیں گے کبھی سوچیں تو سہی کے کس کل پہ اپنا سب کچھ ڈال رہیں کیوں ڈال رہیں ہم؟؟
آج کی فکر کرو جو آج ہے وہ آپکو بہت کچھ عطا کر سکتی ہے۔۔ جو بھی کرنا ہے آج کرنا ہے کل پہ کچھ نہیں ڈالنا کسی بھی کام سے اکتانا نہیں ہے ہر کام اسی وقت پہ کرنا ہے کل کو بھول جائیں۔۔خدارا پنی آخرت کی فکر کریں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں ہر دن صدقہ کریں کل سے بچیں آج پہ یقین کریں۔۔ اللہ سے جڑیں جنت کے لیے تیاریاں کریں نماز اسکے مقرر کردہ وقت پہ ادا کریں نماز میں کوتاہی نہ کریں اسے کل پہ نہ ڈالیں جو وقت چلا گیا واپس نہیں ائے گا۔ آپکی زندگی کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے۔ اسے رب کی یاد میں گزاریں گناہوں سے بچیں لوگوں کے ساتھ رحم دلی سے کام لیں لہجے نرم رکھیں اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں۔۔
اللہ ہم سب کو وقت کا پابند بنائیں گناہوں سے بچنے کو توفیق عطا کریں آمین۔۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...