۶؍ ستمبر ۲۰۰۷ء کو ایک یادگار دن کا یونیسکو کے تحت انعقاد کیا گیا۔ مقصد تھا اسلامی تہذیب کے عظیم ترین شاعر، فلسفی اور عالم مولانا جلال الدین رومی کی آٹھ سویں سال گرہ منانا۔
ترکی، افغانستان، جمہوریہ ایران تینون ممالک ا ور وہاں کے باشندے (مولانا رومی) کو اپنا شاعر مانتے ہیں۔
اس یادگار دن کو تین اجلاسوں کی شکل میں منایا گیا۔
مذاکرے اور مقالاتی نشستو ں کے سلسلے میں یونیسکو کی جا نب سے موضوعات کو مندرجہ ذیل تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان مو ضو عات پر ایک نظر ڈالنے سے اس کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ مولانا رومی اور ان کے کام کو بین الاقوامی ذہن کس انداز سے اور کن نقطہ ہائے نگاہ سے جانچتا اور سمجھتا ہے۔
۱۔ عا لمِ انسانیت مولانا کے حیطۂ فکر میں
۲۔ مولانا کے پیغام کی اخلاقی (Ethical) اور روحانی ( Spiritual) اقدار
۳۔ اکیسویں صدی میں مو لا نا کی عالم گیریت (Universality)
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...