(Last Updated On: )
حضرت علیؑ
اذا اشتملت علی الیاس القلوب
و ضاق لما بہ الصدر الرحیب
(جب نا امیدی دلوں پر چھا جائے اور
کشادہ سینے تنگ ہو جائیں)
و اوطنت المکار ہ و اطمانت
و ارست فی اما کنہا الخطوب
(اور غم و الم جامد ہو جائیں اور دور ہونے کا
نام نہ لیں اور مصائب لنگر انداز ہو جائیں)
و لم تر لانکشاف الضر وجھاَ
و لا اغنیٰ بحیلتہِ الا ریب
(اور اس سے چھٹکارے کا کوئی راستہ
نظر نہ آئے اور کوئی حیلہ کارساز نہ ہو)
اتاک علیٰ قنوطِ منک غوث
یمنُّ بہِ اللطیف المستجیب
(حالت قنوطیت میں وہ غوث تو لطیف و مستجب
ہے ،جو تم پر احسان کر سکتا ہے)
و کلُّ الحادثات اذا تناھت
فموصول بہا فرج قریب
(تمام مصائب جب اپنی انتہا کو پہنچ جائیں تو وہ
آسانی میں تبدیل ہونے کے قریب ہوں گے)