(Last Updated On: )
خورشید اقبال(جگتدل،مغربی بنگال)
سات دن ہو گئے تھے تم کو گئے
سات دن سے عجیب عالم تھا
بکھرے بکھرے سے اپنے کمرے میں
سگرٹوں کے دھوئیں میں خاموشی
یوں گھلی تھی کہ دم گھٹے جس میں
فوم کے نرم نرم بستر میں
فصل جیسے اگی تھی کانٹوں کی
کتنی بوجھل فضا تھی مت پوچھو
دفعتاًفون کی بجی گھنٹی
’’آپ کیسے ہیں؟‘‘تم نے پوچھا تھا
اور مجھ کو لگا تھا اک پل میں
سارا عالم بدل گیا جیسے
کرب خوشیوں میں ڈھل گیا جیسے