سرفراز بیگ ۲۷؍ فروری ۱۹۶۸ء کو راولپنڈی کے اِیک چھوٹے لیکن مشہور محلے رَتہ اَمرال میں پیدا ہوئے۔ اَنگریزی اَور اُردو ادب میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ اِس کے بعد اِسلام آباد سے فرینچ کلچرل سینٹر سے فرینچ زبان میں ڈِپلومہ کیا۔ اِسلام آباد کی کئی ٹریول ایجنسیز کے ساتھ کام کرتے رَہے اَور آخر میں پاکستان کی مشہور و معروف ٹریول اِیجنسی، ’’ٹریول وَالجیز‘‘ میں بطور فرینچ اَور انگلش سپیکنگ گائیڈرَہے۔ اِس کے بعد اِنگلستان، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کرتے ہوئے اِٹلی میں مستقل سکونت اِختیار کی۔ آجکل وہ اَپنی بیوی رِضوانہ اَور دَو بچوںدَارین اَور پرنیاں کے ساتھ اِٹلی کے شہر اَریزو میں مقیم ہیں۔ سرفراز بیگ اُردو کے علاوہ انگریزی، فرینچ اَور اٹالین زبان سے شناساں ہیں۔ اِس کے علاوہ پنجابی زبان سے اِنہیں گہرا لگاؤ ہے۔
سرفراز بیگ کی پہلی کتاب ’’اِنسانیت کی د ُ عا‘‘ ۱۹۹۷ء میں منظرِ عام پر آئی جو کہ شعری مجموعہ تھا۔ اِن کی دَوسری کتاب، ’’سائیں انٹرنیٹ‘‘ ۲۰۰۷ء میں شائع ہوئی جو کہ ناول ہے۔ ’’کلندستینی‘‘ اِن کی تیسری کتاب ہے جو کہ اَفسانوی مجموعہ ہے۔
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...